• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کشمیر ہماری شہہ رگ ہے کسی بھی حد تک جائیں گے، ترجمان پاک فوج

webmaster by webmaster
ستمبر 4, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کشمیر ہماری شہہ رگ ہے کسی بھی حد تک جائیں گے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہٹلر کے پیروکار ہیں اور بھارت خطے میں نئی جنگ کے بیج بورہا ہے جبکہ کشمیر پر ڈیل ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خطے میں عالمی طاقتوں کے مفادات ہیں، لیکن جس کے جو بھی مقاصد ہیں وہ پاکستان کو نظرانداز کرکے پورے نہیں ہوسکتے، بھارت میں ہٹلر کے پیروکار نریندر مودی کی حکومت ہے، ہمارا خطہ طاقت کی عالمی کشمکش کا مرکز ہے، بھارت کو پتہ ہے کہ پاک فوج مغربی سرحد سے فارغ ہورہی ہے، اس لیے وہ خطے میں نئی جنگ کا بیج بورہا ہے، بھارت چاہتا ہے کوئی ایسا کام کریں پاکستان بھرپور جواب نہ دے سکے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خطے کے امن کے لیے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے، مودی حکومت نہرو کے نظریے سے منہ موڑ چکی ہے اور نازی نظریے پر قائم ہے، یہ وہی نظریہ ہے جس نے گاندھی اور گجرات میں مسلمانوں کو قتل کیا، بھارت میں مسلم اور دیگر اقلیتیں ہندو انتہا پسندی کی سوچ کی شکار ہیں، پاکستان نے پچھلے بیس سال میں دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا، اس دوران بھارت نے ہماری توجہ ہٹانے کیلئے مشرقی سرحد پر بلااشتعال کارروائیاں کیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری سانسیں ان کے ساتھ چلتی ہیں، آخری گولی، آخری سپاہی اور آخری سانس تک کشمیر کے ساتھ ہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، کشمیر ہماری شہ رگ اور ایک عالمی تنازع ہے، بدقسمتی سے عالمی طاقتوں نے مسئلہ کشمیر میں دلچسپی نہیں دکھائی، کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کشمیر کی جغرافیائی صورتحال کو اس طرح تبدیل کیا جائے کہ کشمیری وہاں نہ رہ سکیں۔

امریکا کے دورے اور کشمیر پر ڈیل سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ آپ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر ہم کوئی بھی ڈیل کرلیں گے، کشمیر پر ڈیل ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگی، کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، اگر 72 سال سے موقف سے پیچھے نہیں اٹھے تو اب کیوں ہٹیں گے، کشمیر کے لیے کوئی بھی قدم اٹھائیں گے اور کسی بھی انتہا تک جائیں گے چاہے اس کی کوئی بھی قیمت چکانی پڑے، کشیر پر کوئی سودے بازی اور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کشمیر ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کسی بھی قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں، بھارت جان لے کہ جنگیں صرف ہتھیاروں اور معیشت سے نہیں لڑی جاتیں، جنگ لڑنا جنگ کا حصہ ہوتا ہے، جنگ سے پہلے اور دوران قومی طاقت اپنا کردار ادا کرتی ہے، سارے منصوبے تیار ہیں، فوج اپنے منصوبے پریس کانفرنس میں نہیں بتاتی، قوم اطمینان رکھے، کیا کرنا ہے یہ آپ کو پتہ ہے، کیسے کریں گے یہ ہم پر چھوڑ دیں۔

ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہماری نوفرسٹ یوز کی کوئی پالیسی نہیں، ہماری پالیسی ڈیٹرنس (دفاع) کی ہے، اس کے لیے جو بھی اس کا استعمال ہے ریاستی پالیسی کے مطابق ہوگا، اگر بھارت پہلے استعمال کرتا ہے تو یاد رکھے کہ پہلے کے بعد دوسرا بھی آتا ہے۔

اسرائیل سے تعلقات دوبارہ استوار کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے جس کا مقصد کڑے وقت میں قوم کو کمزور کرنا ہے، جس حالت میں ہم ہیں، قوم کو ایک ہونے کی ضرورت ہے اور ہم ایک ہیں۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن؛ خاتون خود کش حملہ آور سمیت6 دہشتگرد ہلاک

Next Post

شادی کے سات سال بعد،خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ، ماں اور بچے صحت مند

Next Post
شادی کے سات سال بعد،خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ، ماں اور بچے صحت مند

شادی کے سات سال بعد،خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ، ماں اور بچے صحت مند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہٹلر کے پیروکار ہیں اور بھارت خطے میں نئی جنگ کے بیج بورہا ہے جبکہ کشمیر پر ڈیل ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خطے میں عالمی طاقتوں کے مفادات ہیں، لیکن جس کے جو بھی مقاصد ہیں وہ پاکستان کو نظرانداز کرکے پورے نہیں ہوسکتے، بھارت میں ہٹلر کے پیروکار نریندر مودی کی حکومت ہے، ہمارا خطہ طاقت کی عالمی کشمکش کا مرکز ہے، بھارت کو پتہ ہے کہ پاک فوج مغربی سرحد سے فارغ ہورہی ہے، اس لیے وہ خطے میں نئی جنگ کا بیج بورہا ہے، بھارت چاہتا ہے کوئی ایسا کام کریں پاکستان بھرپور جواب نہ دے سکے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خطے کے امن کے لیے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے، مودی حکومت نہرو کے نظریے سے منہ موڑ چکی ہے اور نازی نظریے پر قائم ہے، یہ وہی نظریہ ہے جس نے گاندھی اور گجرات میں مسلمانوں کو قتل کیا، بھارت میں مسلم اور دیگر اقلیتیں ہندو انتہا پسندی کی سوچ کی شکار ہیں، پاکستان نے پچھلے بیس سال میں دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا، اس دوران بھارت نے ہماری توجہ ہٹانے کیلئے مشرقی سرحد پر بلااشتعال کارروائیاں کیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری سانسیں ان کے ساتھ چلتی ہیں، آخری گولی، آخری سپاہی اور آخری سانس تک کشمیر کے ساتھ ہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، کشمیر ہماری شہ رگ اور ایک عالمی تنازع ہے، بدقسمتی سے عالمی طاقتوں نے مسئلہ کشمیر میں دلچسپی نہیں دکھائی، کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کشمیر کی جغرافیائی صورتحال کو اس طرح تبدیل کیا جائے کہ کشمیری وہاں نہ رہ سکیں۔ امریکا کے دورے اور کشمیر پر ڈیل سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ آپ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر ہم کوئی بھی ڈیل کرلیں گے، کشمیر پر ڈیل ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگی، کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، اگر 72 سال سے موقف سے پیچھے نہیں اٹھے تو اب کیوں ہٹیں گے، کشمیر کے لیے کوئی بھی قدم اٹھائیں گے اور کسی بھی انتہا تک جائیں گے چاہے اس کی کوئی بھی قیمت چکانی پڑے، کشیر پر کوئی سودے بازی اور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کشمیر ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کسی بھی قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں، بھارت جان لے کہ جنگیں صرف ہتھیاروں اور معیشت سے نہیں لڑی جاتیں، جنگ لڑنا جنگ کا حصہ ہوتا ہے، جنگ سے پہلے اور دوران قومی طاقت اپنا کردار ادا کرتی ہے، سارے منصوبے تیار ہیں، فوج اپنے منصوبے پریس کانفرنس میں نہیں بتاتی، قوم اطمینان رکھے، کیا کرنا ہے یہ آپ کو پتہ ہے، کیسے کریں گے یہ ہم پر چھوڑ دیں۔ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہماری نوفرسٹ یوز کی کوئی پالیسی نہیں، ہماری پالیسی ڈیٹرنس (دفاع) کی ہے، اس کے لیے جو بھی اس کا استعمال ہے ریاستی پالیسی کے مطابق ہوگا، اگر بھارت پہلے استعمال کرتا ہے تو یاد رکھے کہ پہلے کے بعد دوسرا بھی آتا ہے۔ اسرائیل سے تعلقات دوبارہ استوار کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے جس کا مقصد کڑے وقت میں قوم کو کمزور کرنا ہے، جس حالت میں ہم ہیں، قوم کو ایک ہونے کی ضرورت ہے اور ہم ایک ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.