• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ سمیت ملک بھر میں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ متحد؛ آج بھرپور اظہار یکجہتی ہوگا

webmaster by webmaster
اگست 30, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
لیہ سمیت ملک بھر میں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ متحد؛ آج بھرپور اظہار یکجہتی ہوگا

اسلام آباد , لیہ ۔ وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک پوری قوم ’’کشمیر آور ‘‘ منائے گی۔

ملک بھر کی طرح لیہ میں بھی کشمیر آور کی مر کزی تقریب ٹی ڈی اے چوک پر منعقد ہو گی ۔ ممبران قومی و صوبا ئی اسمبلی شرکت کریں گے اور با رہ سے ساڑھے با رہ بجے تک ٹریفک ساکت رکھی جا ئے گی ۔ ی ڈی اے چوک میں 12بجے دن قومی ترانہ و کشمیر کا ترانہ میں بجا یا جائے گا اور تقاریر ہو ں گی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطا بق اسلام آباد میں ’’کشمیر آور‘‘ کی مرکزی تقریب شاہراہ دستور پر ہوگی جہاں وزیراعظم عمران خان ارکان پارلیمنٹ کیساتھ پہنچیں گے، وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں طلبا اور نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔

ملک بھر میں آج دن 12 بجے سائرن بجائے جائیں گے، سرکاری پروگرام کے مطابق دن کے 12 بجتے ہی وفاقی دارالحکومت کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک سگنل سرخ ہو جائیں گے اور قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا جائے گا۔ سرکاری ملازمین دفاتر سے نکل کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے قائدین بھی ڈی چوک میں جمع ہوں گے۔

دوسری جانب حکومت نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی مؤخر کر دیا ہے۔ سرکاری پروگرام کے مطابق ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کے لیے جگہ کے تعین کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلے، وزیراعظم

وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے جب کہ احتجاج کے لیے سول سوسائٹی اور طلبا کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر آپریشنل معاملات آدھے گھنٹے کیلیے جزوی طور پر معطل رہیں گے۔ ایئر پورٹس پر قائم دفاتر، ایوی ایشن ڈویژن ، پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارتی کے مرکزی اور ریجنل دفاتر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے بھی وزیراعظم عمران خان کے کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرنے کے اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس بابت ’’کشمیر موبلائیزیشن کمپین‘‘ کے پروگرام کا پلان جاری کردیا ہے۔ اس ضمن میں ایک باقاعدہ سرکلر اور اظہار یکجہتی کا طریقہ کار جاری کیا گیا ہے۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ دن 12 بجے سے ساڑھے12 بجے تک پوری قوم سڑکوں، گلیوں میں ہوگی۔ دن12بجے سے 3منٹ تک قومی ترانہ ہوگا، 12 بجکر 3منٹ سے 12 بجکر5 منٹ تک آزاد کشمیر کاترانہ ہوگا، وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار وزراء اراکین اسمبلی، افسران سمیت سی ایم سیکریٹریٹ کے باہر نکلیں گے، کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران اپنے دفاتر کے باہر اسی ٹائم پر باہر سڑکوں پر ہوں گے۔

شہری گھروں سے باہر گلیوں، دکاندار سڑکوں پر نکلیں گے 12بجے سے ساڑہے12 بجے تک تمام ٹریفک سگنل سرخ رہیں گے تمام گاڑیاں جہاں ہوں گی وہیں کھڑی ہوجائیں گی،ٹیچرز،طلبہ سکولوں کے باہر نکلیں گے،ان تمام ایونٹس کی ہیلی کاپٹرز،ڈرون کیمروں سے کوریج کی جائے گی۔

Post Views: 24
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

Next Post

لیہ میں کشمیر آور . کشمیری بھا ئیوں سے عظیم الشان اظہار یکجہتی

Next Post
لیہ میں کشمیر آور . کشمیری بھا ئیوں سے عظیم الشان اظہار یکجہتی

لیہ میں کشمیر آور . کشمیری بھا ئیوں سے عظیم الشان اظہار یکجہتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
اسلام آباد , لیہ ۔ وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک پوری قوم ’’کشمیر آور ‘‘ منائے گی۔ ملک بھر کی طرح لیہ میں بھی کشمیر آور کی مر کزی تقریب ٹی ڈی اے چوک پر منعقد ہو گی ۔ ممبران قومی و صوبا ئی اسمبلی شرکت کریں گے اور با رہ سے ساڑھے با رہ بجے تک ٹریفک ساکت رکھی جا ئے گی ۔ ی ڈی اے چوک میں 12بجے دن قومی ترانہ و کشمیر کا ترانہ میں بجا یا جائے گا اور تقاریر ہو ں گی ۔ ایکسپریس نیوز کے مطا بق اسلام آباد میں ’’کشمیر آور‘‘ کی مرکزی تقریب شاہراہ دستور پر ہوگی جہاں وزیراعظم عمران خان ارکان پارلیمنٹ کیساتھ پہنچیں گے، وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں طلبا اور نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ ملک بھر میں آج دن 12 بجے سائرن بجائے جائیں گے، سرکاری پروگرام کے مطابق دن کے 12 بجتے ہی وفاقی دارالحکومت کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک سگنل سرخ ہو جائیں گے اور قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا جائے گا۔ سرکاری ملازمین دفاتر سے نکل کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے قائدین بھی ڈی چوک میں جمع ہوں گے۔ دوسری جانب حکومت نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی مؤخر کر دیا ہے۔ سرکاری پروگرام کے مطابق ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کے لیے جگہ کے تعین کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں :قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلے، وزیراعظم وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے جب کہ احتجاج کے لیے سول سوسائٹی اور طلبا کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر آپریشنل معاملات آدھے گھنٹے کیلیے جزوی طور پر معطل رہیں گے۔ ایئر پورٹس پر قائم دفاتر، ایوی ایشن ڈویژن ، پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارتی کے مرکزی اور ریجنل دفاتر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے بھی وزیراعظم عمران خان کے کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرنے کے اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس بابت ’’کشمیر موبلائیزیشن کمپین‘‘ کے پروگرام کا پلان جاری کردیا ہے۔ اس ضمن میں ایک باقاعدہ سرکلر اور اظہار یکجہتی کا طریقہ کار جاری کیا گیا ہے۔ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ دن 12 بجے سے ساڑھے12 بجے تک پوری قوم سڑکوں، گلیوں میں ہوگی۔ دن12بجے سے 3منٹ تک قومی ترانہ ہوگا، 12 بجکر 3منٹ سے 12 بجکر5 منٹ تک آزاد کشمیر کاترانہ ہوگا، وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار وزراء اراکین اسمبلی، افسران سمیت سی ایم سیکریٹریٹ کے باہر نکلیں گے، کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران اپنے دفاتر کے باہر اسی ٹائم پر باہر سڑکوں پر ہوں گے۔ شہری گھروں سے باہر گلیوں، دکاندار سڑکوں پر نکلیں گے 12بجے سے ساڑہے12 بجے تک تمام ٹریفک سگنل سرخ رہیں گے تمام گاڑیاں جہاں ہوں گی وہیں کھڑی ہوجائیں گی،ٹیچرز،طلبہ سکولوں کے باہر نکلیں گے،ان تمام ایونٹس کی ہیلی کاپٹرز،ڈرون کیمروں سے کوریج کی جائے گی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.