• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے عامر خان کا ایل او سی کا دورہ

webmaster by webmaster
اگست 28, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے عامر خان کا ایل او سی کا دورہ

مظفرآ باد: باکسر عامر خان نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے باکسر عامر خان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی، عامر خان چناری اور چکوٹھی بازار سے گزرتے ہوئے لوگوں کو ہاتھ ہلا کرسلام کرتے رہے، عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان نے پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی اظہار تشکر بھی کیا ہے۔

عامر خان نے چکوٹھی میں متاثرین ایل او سی سے ملاقاتیں کیں اور شہریوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا میرا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، ایل او سی اور مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کے متعلق برطانیہ جا کرسب کو آگاہ کروں گا، امن کا پیغام لے کر ایل او سی پر آیا ہوں،امن سے ہی خطہ ترقی کرسکتا ہے۔ عامر خان نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔

باکسر عامر خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارتی اقدامات کی مذمت کی جب کہ برطانوی ارکان پارلیمان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اہم شخصیات کو خطوط لکھے۔

باکسر عامر خان نے کہا آزاد جموں و کشمیر میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے، تاہم چکوٹھی سے 30 میٹر کے فاصلے پر مقبوضہ کشمیر میں حالات مخدوش ہیں، مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی اور قتل عام جاری ہے، میں چاہتا ہوں جس طرح آزاد کشمیر میں امن ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی امن ہو، مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہاء نہیں، ان کا ساتھ دیتا رہوں گا۔ عامر خان نے بین الاقوامی شخصیات سے اپیل کی کہ وہ انسانیت اور امن کیلئے کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

پاکستانی نژاد عالمی چیمپئن باکسر عامر خان کا ایل او سی کا دورہ کرنے سے قبل کہناتھا کہ کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہا ہوں، اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز بنوں گا۔

Post Views: 25
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

Next Post

راناثنااللہ کیس؛ انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج کا سماعت سے انکار

Next Post
راناثنااللہ کیس؛ انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج کا سماعت سے انکار

راناثنااللہ کیس؛ انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج کا سماعت سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مظفرآ باد: باکسر عامر خان نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے باکسر عامر خان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی، عامر خان چناری اور چکوٹھی بازار سے گزرتے ہوئے لوگوں کو ہاتھ ہلا کرسلام کرتے رہے، عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان نے پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی اظہار تشکر بھی کیا ہے۔ عامر خان نے چکوٹھی میں متاثرین ایل او سی سے ملاقاتیں کیں اور شہریوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا میرا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، ایل او سی اور مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کے متعلق برطانیہ جا کرسب کو آگاہ کروں گا، امن کا پیغام لے کر ایل او سی پر آیا ہوں،امن سے ہی خطہ ترقی کرسکتا ہے۔ عامر خان نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ باکسر عامر خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارتی اقدامات کی مذمت کی جب کہ برطانوی ارکان پارلیمان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اہم شخصیات کو خطوط لکھے۔ باکسر عامر خان نے کہا آزاد جموں و کشمیر میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے، تاہم چکوٹھی سے 30 میٹر کے فاصلے پر مقبوضہ کشمیر میں حالات مخدوش ہیں، مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی اور قتل عام جاری ہے، میں چاہتا ہوں جس طرح آزاد کشمیر میں امن ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی امن ہو، مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہاء نہیں، ان کا ساتھ دیتا رہوں گا۔ عامر خان نے بین الاقوامی شخصیات سے اپیل کی کہ وہ انسانیت اور امن کیلئے کشمیریوں کا ساتھ دیں۔ پاکستانی نژاد عالمی چیمپئن باکسر عامر خان کا ایل او سی کا دورہ کرنے سے قبل کہناتھا کہ کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہا ہوں، اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز بنوں گا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.