لیہ( صبح پا کستان ) تنظیم آئمۃ المساجدجماعت اہل سنت کے صدرقاری محمدبنیامین چشتی، جنرل سیکرٹری علامہ مظفرحسین باروی، دیگرعہدیداران وممبران نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں انسانیت کی تذلیل ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں پرمودی نے زندگی تنگ کررکھی ہے ۔ امت مسلمہ کوباہمی اختلافات بھلاکرکشمیریوں کی مددکرنی چاہیے ۔ قاری محمدبنیامین چشتی نے کہا کہ ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کومسلمان ملک کی طرف سے ایوارڈ انسانیت کے قتل کا ایوارڈ ہے جس کی آئمۃ المساجدبھرپورمذمت کرتے ہیں ۔ تنظیم آئمۃ المساجدکے عہدیداران وممبران نے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوخراج تحسین پیش کیاہے ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









