لاہور۔ نیب لاہور کو ایف بی آراور الیکشن کمیشن میں مریم نواز کی جمع کروائی گئی تفصیلات موصول ہو گئی ہیں،ذرائع کے مطابق نیب کو موصول دستاویزات کے مطابق مریم نواز ایک ارب کے اثاثوں کی مالک ہیں،مریم نواز کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی ایک ہزار 106 کنال زرعی اراضی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے بھائی حسن نوازسے 3کروڑ روپے کا قرض بھی لے رکھا ہے،مریم نوازچودھری شوگرمل،حمزہ سپننگ مل اورمحمد بخش ٹیکسٹائل میں شراکت دار ہیں، مریم نواز کے پاس حدیبیہ پیپر مل اورحدیبیہ انجینئرنگ کے شیئرزبھی ہیں۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن