ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے اور کنونیئر وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر سے ہماری محبت ہم سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ اب ہم نعروں ، دعوءوں اور وعدوں سے بڑھ کر عمل کی راہ اپنائےں وہ یوم آزادی ، یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ کے مختلف تقریبات سے خطاب کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ اس یوم پاکستان پہ ہم سب اپنے پیارے وطن کو سالگرہ کا تحفہ دیں یہ تحفہ ملک کے لیے اور قوم کے لیے بے لوث ہوکر کوئی بھی اچھا کام ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سب سے اچھا تحفہ اپنے آپ کو تبدیل کرنے یعنی مثبت پانی بننے کی کوشش کی صورت میں ہوسکتا ہے مثبت پاکستانی وہ ہوگا جو جھوٹ نہ بولے ، دھوکہ نہ دے ، وعدہ خلافی نہ کرے کسی سے نفرت نہ کرے اور اپنے فراءض محبت اور ایمانداری سے ادا کرے وہ صوبائی ، لسانی ، روہی ، مذہبی اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر قومی مفادات کے لیے کوشاں ہو ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ جب تک پاکستان اندرونی طور پر کمزور اور بٹا ہوا رہے گا تب تک ہم کشمیر کا مقدمہ موثر طور پر نہیں لڑسکتے وقت کی اہم ضرورت یہ ہے کہ عوام بیوروکریسی ، ادارے اور سیاستدان ملکی مفاد کے ایک پیج پر آجائیں ۔