راجن پور۔ دریائے سندھ میں راجن پور کے قریب کشتی ڈوب گئی، جس پر 6 افراد سوار تھے۔ڈوبنے والے 2 افراد کو مقامی افراد نے دریا سے نکال کر بچا لیا، باقی افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔مسافر کشتی تحصیل روجھان میں دریائے سندھ میں ڈوبی جس پر سوار 6 افراد کچے سے روجھان کی طرف آ رہے تھے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 افراد کو زندہ نکال لیا،جبکہ ڈوبنے والے باقی 4 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز ہوا اور دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے کشتی الٹی ہے، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










