• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

باطل کو تو مٹنا ہے .. تحریر, ریاض بھٹی

webmaster by webmaster
اگست 9, 2019
in کالم
0
باطل کو تو مٹنا ہے  .. تحریر,  ریاض بھٹی

ہم تو مدت سے اپنی خوش مانی کا شکار تھے کہ ہمارے پردادا میاں محمد رمضان مولوی ،دادا میاں محمد عیسیٰ بھی مولوی، تاجی میاں غلام یسین بی اے علیگ، دوسرے تایا میاں غلام نبی منشی فاضل اور والد محترم حافظ غلام محمد اس وقت کے دس جماعت پاس تھے جب میٹرک کی سندپنجاب یونیورسٹی جاری کیا کرتی تھی قریبی عزیزوں میں علم تھا تجارت نہیں تھی اور اگر ننھیال میں تجارت تھی تو بالکل عبادت جیسی آج جیسی ہرگز نہ تھی .

میرے ہم زلف ڈاکٹرعبیداللہ خان نے تقریبا بیس سال پہلے اعلان کر دیا تھا کہ آنے والے دنوں میں معاشرہ دو طرح کے لوگوں میں بٹ جائے گا لٹریٹ اور الٹریٹ;. ہمارے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ اول الذکر کمپیوٹر کا علم رکھنے والے ہونگے اورثانی الذکر کمپیوٹر سے دور رہنے والے . ہماری خوش مانی یہاں بھی آڑے آ کے رہی اورہم نے دو دہائیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے نام نہاد قسم کے جوازات پہ اکتفا کیا بالآخر آج اعتراف حقیقت ہے کہ ہم دوسری جماعت یا گروہ کے فرد ہیں جن کے پاس معلومات کی شدید کمی ہے لیکن الحمدللہ علم کے چند حروف سنبھال رکھے ہیں

مدت سے جس یار کو مہماں کیا ہوا ہے اسے تو ہم کسی صورت رخصت کرنے والے نہیں ,  بھلے سیدھا سادا جہالت کا اعزاز عطا ہوجائے, ہاں ! یہ صورت ضرور نکالی ہے کہ کام چلانے کیلئے دور جدید کے کارپرزوں سے امداد لے لیتے ہیں یہ ادھاری امداد ہے کیونکہ ہ میں یقین غالب میں کہ زندگی ادھار ی ہے تو پھر باقی سب کچھ ادھار لینے میں کیا حرج ہے

ہماری عمر کے تمام غالبوں کو ایمان کی حد تک یقین ہوچلا ہے کہ معلومات کی کثرت علمیت کا ثبوت نہیں ہے اور پھر علم محض دریا کو کوزے میں بند کرنے کا بھی نام نہیں  علم وہ ہے جو رفاہ عام ہو لمحہ موجود غنیمت ہے کہ اس میں بے جا تصرف و تشہر کی بجائے خدمت جاناں پہ توانائی صرف کی جارہی ہے جاناں ، یہی عوام بقول شیخ رشید ہم جیسے عوامیے جنہیں وطن کی مٹی کی خوشبو کے سواکوئی خوشبو بھاتی ہی نہیں کہ ہم نے وطن کی مٹی کو گواہ بنا رکھا ہے اس وطن کی مٹی ہ میں عزیز ہے اور اس کو عزیز جاں ، عزیز تر رکھیں گے یہ ہماری محبت کا پہلا اور آخری حوالہ ہے .

گردش دوران تیز تر ہوا چاہتی ہے لیکن رب عظیم کی ذات پہ یقیں کی طرح اس کی رحمت پر بھی ایمان ہے کہ وہ ہ میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی الحمدللہ اس وقت تمام قومی ادارے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ایک ہیں . ہماری سفارتی معاشی کامیابیوں سے بو کھلا کر ہمارا ازلی دشمن اس گمان کا شکار ہو چلا ہے کہ وہ بائیس کروڑ عوام کو تقسیم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا لیکن وہ جان لے کہ جنگ کھیڈ نئیں ہوندی زنانیاں دی. چند ماہ پہلے اس کے ٹوٹنے والے دانتوں کی سرجری بھی نہیں ہوئی دراصل یہ شاخسانہ اس کی انتہائی پے در پے ناکامیوں او ر بد حواسیوں کا ہے کہ اکھنڈ بھارت اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے  . اکھنڈ صرف خالق کائنات ہے اور محبوب خالق کائنات باقی تو سب فسانہ ہے اور ایسا افسانہ ہے جس کا مرکزی کردار واصل آتش ہوتاہے اس راکھ و آگ سے ہم ہرگز ڈرنے والے نہیں ہمارے تو انبیاء علیھم السلام کے جد ابراہیم علیہ السلام نے رب کے کرم سے نار کو گلزار کردیا اور اسماعیل علیہ السلام کی قربانی سے لے کر خانوادہ رسول ﷺ کی شہادت تک ہر قدم، ہر گام ہر میدان کربلا ہے;. آئے آزمائے ہوئے تیروں کو پھر سے آزمالے.

کچھ کمی ضرورہے لیکن دیر کا مطلب اندھیر ہرگز نہیں .;نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کا شغر, اس مرتبہ کلمہ پڑھنے والوں کے ایسے غول اترنے کو تیار ہے جنہیں دیکھ کر کفر خندہ زن رہ جائے گا ہماری سیاسی عسکری سماجی و سفارتی قوتیں یکجا ہیں آنے والے دن فیصلہ کن ہوں گے جنت نظیر وادی کشمیرناریوں کا آتشکدہ بن جائے گی;. جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی .

اب سرکار کی باگ ڈور جن مضبوط ہاتھوں میں ہے انہیں یہ کنگن آرسی نہیں ہیں.  بے شک کچھ آستین کے سانپ اندر ہی اندر کچوکے لگا رہے ہیں مگر اب اس زہر کا تریاق موجود ہے جو بہت سارے چراغوں میں محض ایک قطرہ روغن احتساب ڈال کر ہمیشہ کے لئے گل کر دیا جائے گا

یہ وطن جس کلمہ صدائے حق پر قائم ہوا تھا وہ حق تو تا قیامت رہنا ہے باطل کوتو مٹنا ہے مٹ کے رہے گا.

ریاض بھٹی 

bhatticolumnist99@gmail;46;com

Tags: column by riyaz bhatti
Previous Post

راجن پور ۔ سوشل میڈیا پر شر انگیز ،غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر ڈسٹرکٹ جیل کے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری

Next Post

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا 27 فروری سے زیادہ سخت جواب دیاجائیگا، ترجمان پاک فوج

Next Post
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا 27 فروری سے زیادہ سخت جواب دیاجائیگا، ترجمان پاک فوج

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا 27 فروری سے زیادہ سخت جواب دیاجائیگا، ترجمان پاک فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
ہم تو مدت سے اپنی خوش مانی کا شکار تھے کہ ہمارے پردادا میاں محمد رمضان مولوی ،دادا میاں محمد عیسیٰ بھی مولوی، تاجی میاں غلام یسین بی اے علیگ، دوسرے تایا میاں غلام نبی منشی فاضل اور والد محترم حافظ غلام محمد اس وقت کے دس جماعت پاس تھے جب میٹرک کی سندپنجاب یونیورسٹی جاری کیا کرتی تھی قریبی عزیزوں میں علم تھا تجارت نہیں تھی اور اگر ننھیال میں تجارت تھی تو بالکل عبادت جیسی آج جیسی ہرگز نہ تھی . میرے ہم زلف ڈاکٹرعبیداللہ خان نے تقریبا بیس سال پہلے اعلان کر دیا تھا کہ آنے والے دنوں میں معاشرہ دو طرح کے لوگوں میں بٹ جائے گا لٹریٹ اور الٹریٹ;. ہمارے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ اول الذکر کمپیوٹر کا علم رکھنے والے ہونگے اورثانی الذکر کمپیوٹر سے دور رہنے والے . ہماری خوش مانی یہاں بھی آڑے آ کے رہی اورہم نے دو دہائیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے نام نہاد قسم کے جوازات پہ اکتفا کیا بالآخر آج اعتراف حقیقت ہے کہ ہم دوسری جماعت یا گروہ کے فرد ہیں جن کے پاس معلومات کی شدید کمی ہے لیکن الحمدللہ علم کے چند حروف سنبھال رکھے ہیں مدت سے جس یار کو مہماں کیا ہوا ہے اسے تو ہم کسی صورت رخصت کرنے والے نہیں ,  بھلے سیدھا سادا جہالت کا اعزاز عطا ہوجائے, ہاں ! یہ صورت ضرور نکالی ہے کہ کام چلانے کیلئے دور جدید کے کارپرزوں سے امداد لے لیتے ہیں یہ ادھاری امداد ہے کیونکہ ہ میں یقین غالب میں کہ زندگی ادھار ی ہے تو پھر باقی سب کچھ ادھار لینے میں کیا حرج ہے ہماری عمر کے تمام غالبوں کو ایمان کی حد تک یقین ہوچلا ہے کہ معلومات کی کثرت علمیت کا ثبوت نہیں ہے اور پھر علم محض دریا کو کوزے میں بند کرنے کا بھی نام نہیں  علم وہ ہے جو رفاہ عام ہو لمحہ موجود غنیمت ہے کہ اس میں بے جا تصرف و تشہر کی بجائے خدمت جاناں پہ توانائی صرف کی جارہی ہے جاناں ، یہی عوام بقول شیخ رشید ہم جیسے عوامیے جنہیں وطن کی مٹی کی خوشبو کے سواکوئی خوشبو بھاتی ہی نہیں کہ ہم نے وطن کی مٹی کو گواہ بنا رکھا ہے اس وطن کی مٹی ہ میں عزیز ہے اور اس کو عزیز جاں ، عزیز تر رکھیں گے یہ ہماری محبت کا پہلا اور آخری حوالہ ہے . گردش دوران تیز تر ہوا چاہتی ہے لیکن رب عظیم کی ذات پہ یقیں کی طرح اس کی رحمت پر بھی ایمان ہے کہ وہ ہ میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی الحمدللہ اس وقت تمام قومی ادارے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ایک ہیں . ہماری سفارتی معاشی کامیابیوں سے بو کھلا کر ہمارا ازلی دشمن اس گمان کا شکار ہو چلا ہے کہ وہ بائیس کروڑ عوام کو تقسیم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا لیکن وہ جان لے کہ جنگ کھیڈ نئیں ہوندی زنانیاں دی. چند ماہ پہلے اس کے ٹوٹنے والے دانتوں کی سرجری بھی نہیں ہوئی دراصل یہ شاخسانہ اس کی انتہائی پے در پے ناکامیوں او ر بد حواسیوں کا ہے کہ اکھنڈ بھارت اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے  . اکھنڈ صرف خالق کائنات ہے اور محبوب خالق کائنات باقی تو سب فسانہ ہے اور ایسا افسانہ ہے جس کا مرکزی کردار واصل آتش ہوتاہے اس راکھ و آگ سے ہم ہرگز ڈرنے والے نہیں ہمارے تو انبیاء علیھم السلام کے جد ابراہیم علیہ السلام نے رب کے کرم سے نار کو گلزار کردیا اور اسماعیل علیہ السلام کی قربانی سے لے کر خانوادہ رسول ﷺ کی شہادت تک ہر قدم، ہر گام ہر میدان کربلا ہے;. آئے آزمائے ہوئے تیروں کو پھر سے آزمالے. کچھ کمی ضرورہے لیکن دیر کا مطلب اندھیر ہرگز نہیں .;نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کا شغر, اس مرتبہ کلمہ پڑھنے والوں کے ایسے غول اترنے کو تیار ہے جنہیں دیکھ کر کفر خندہ زن رہ جائے گا ہماری سیاسی عسکری سماجی و سفارتی قوتیں یکجا ہیں آنے والے دن فیصلہ کن ہوں گے جنت نظیر وادی کشمیرناریوں کا آتشکدہ بن جائے گی;. جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی . اب سرکار کی باگ ڈور جن مضبوط ہاتھوں میں ہے انہیں یہ کنگن آرسی نہیں ہیں.  بے شک کچھ آستین کے سانپ اندر ہی اندر کچوکے لگا رہے ہیں مگر اب اس زہر کا تریاق موجود ہے جو بہت سارے چراغوں میں محض ایک قطرہ روغن احتساب ڈال کر ہمیشہ کے لئے گل کر دیا جائے گا یہ وطن جس کلمہ صدائے حق پر قائم ہوا تھا وہ حق تو تا قیامت رہنا ہے باطل کوتو مٹنا ہے مٹ کے رہے گا.

ریاض بھٹی 

bhatticolumnist99@gmail;46;com

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.