• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، قومی سلامتی کمیٹی

webmaster by webmaster
اگست 4, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد صورتحال پر غور کے لیے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف، نیول چیف سمیت ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی بھارتی فوج کے کشمیر میں کلسٹر بم کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔

بعدازاں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال اور دہشتگردانہ کارروائیاں قابل تشویش ہیں جب کہ بھارتی عزائم خطے اور بین الاقوامی لائن آف کنٹرول کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

اعلامیہ کے مطابق شہری آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال پاکستان کو اشتعال دلانے کی سازش ہے تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جب کہ پاکستان کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے زریعے چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، قومی سلامتی کا اجلاس وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے تناظر میں طلب کیا گیا جس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے اور بھارتی فوج کے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

ڈیرہ غازی خان ۔ شہدا ئے پو لیس ، ہمارے ہیرو اور انکے لواحقین ہمارے دل کی ٹھنڈک ہیں ۔ ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ

Next Post

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام مسترد کردیا

Next Post
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام مسترد کردیا

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام مسترد کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد صورتحال پر غور کے لیے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف، نیول چیف سمیت ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی بھارتی فوج کے کشمیر میں کلسٹر بم کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔ بعدازاں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال اور دہشتگردانہ کارروائیاں قابل تشویش ہیں جب کہ بھارتی عزائم خطے اور بین الاقوامی لائن آف کنٹرول کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ اعلامیہ کے مطابق شہری آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال پاکستان کو اشتعال دلانے کی سازش ہے تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جب کہ پاکستان کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے زریعے چاہتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، قومی سلامتی کا اجلاس وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے تناظر میں طلب کیا گیا جس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے اور بھارتی فوج کے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.