جمن شاہ (صبح پا کستان )تھانہ کوٹ سلطان پولیس کے اے ایس آئی کا چادر چاردیواری کا تقد س پامال کرتے ہوئے خواتین پر تشدد،متاثرین نے جمن شاہ میں لیہ ملتان روڈ بلاک کردیا، پولیس کا پھر دھاوا، خواتین پر پھر تشدد، گالیاں نکالتے رہے، زبردستی روڈ کھلوا کر مظاہرین پر ایف آئی آر درج کر دی، پرامن احتجاج پر مقدمہ درج ہونے پر سول سوساءٹی کا احتجاج، مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ ۔
تفصیل کے مطابق جمن شاہ میں بوپیرا برادری کے درمیان آپس میں مکان کا جھگڑ چلا آرہا تھا جس پر گزشتہ روز تھانہ کوٹ سلطان کے اے ایس آئی سیف اللہ نے چادر چاردیواری کا تقد س پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر اکیلی سوئی ہو ئی سرکاری سکول ٹیچر کو تھپڑ مارے اور تشدد کا نشانہ بناتا رہا جس کے خلاف گھر والو ں نے شام کو جمن شاہ میں لیہ ملتان روڈ بلاک کر دیا ، احتجاج کے بعد ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطا ن محمد یونس ، اے ایس آئی عرفان شاہ موقع پر پہنچے اور انہوں نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا اور غلیظ گالیاں نکالتے رہے، بعدازاں مظاہرین کو پولیس ڈالے میں ڈالنے کی کوشش کی جو موقع پر موجود افراد نے چھڑا لیا، پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کے پھر تشدد کے بعدد تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے چار خواتین سمیت 12نامزد اور 15نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،
پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کرنے، تشدد کا نشانہ بنانے پر جمن شاہ کے شہریوں ،تاجروں اور سول سوساءٹی نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے اور خواتین پر تشدد پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے درج مقدمہ خارج کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔