لیہ( صبح پا کستان )حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام کھیلوں کے مقابلے منعقدکروانے کے علاوہ بہتر گراونڈ کی فراہمی اور نئے ٹیلنٹ کے تلاش کے لیے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لارہی ہے ۔ یہ بات معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے ڈسٹرکٹ فلڈ لاءٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے کے موقع پرکہی ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار شہاب الدین خان سیہڑ ہمراہ تھے ۔ فائنل مقابلہ چٹان فٹبال کلب لیہ اور دربارہ فٹبال کلب کروڑ کے درمیان کھیلاگیاجو دربار الیون نے جیت لیا ۔ سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے جہاں تفریح کی فراہمی کا سبب ہیں وہاں نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرکے اُبھررہے ہیں ۔ فائنل مقابلے میں شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ بعدازاں سید رفاقت علی گیلانی اور سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز حسین بھٹی ،اے سی لیہ کاشف نواز ،صدر بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر خواجہ محسن رسول بھی موجود تھے ۔