دھوری اڈہ {صبح پا کستان} دھوری اڈہ کے نواح چکنمبر نمبر 433 ٹی ڈی اے میں حالیہ مسلسل پانچ گھنٹوں کی بارش نے تباھی مچادی غریب متوسط طبقہ کے لوگوں کے کچے مکان چاردیوریاں گر گئی سامان اوربال بچے کھلے آسمان میں غیر محفوظ زندگی گزارنے پر مجبور.
بے بسی کارونا رونے لگے آبادی دیہ میں پانی کی نکاسی کا نظام نہ ھونے کی وجہ سے بارش کا پانی گھروں میں داخل ھو گیا جس سے درجنوں مکانات چار دیواریاں زمین بوس ھو گئی اور سر چھپانے کو بھی کوئی متبادل بندوبست نہ ھونے کی وجہ سے مکین شدید مشکلات سے دوچار ھیں بارش سے متاثرین مکینوں محمد علی۔ اصغر علی ۔ نصیر احمد۔ منظور کھوکھر۔ اکبر جٹ ۔عاشق جٹ۔ شہزاد۔ یعقوب ۔طارق کھوکھر۔ بگو۔ یاسین اوڈ۔ غفور کھوکھر۔ منشی اللہ ڈتہ۔ بشیر اوڈ اور غفورنت نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ھے کہ ان کی مالی مدد فراہم کرتے ھوئے ھمیں چھت فراہم کی جائے اور پورے چک میں پانی کی نکاسی کا کا بندوبست کیا جائے اگر فوری طور پر عمل نہ کیا گیا تو مزید بارش کے باعث بڑی تباھی سے جانی ومالی نقصان کا اندیشہ ھے
اپورٹ ۔ ممتاز مچھرانی پریس رپورٹر