ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) پی ٹی آئی کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے مختلف یوسی میں کارنر میٹنگز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشروں میں باری بدل بھائیوں کی حکومتوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا بلکہ عوام کو لوٹتے اور ان سے چھنتے رہے ان حکمرانوں اور انکی اولادوں کے پاس عوام کے کہنے کے لیے بھی کچھ نہیں ہے اب وہ صرف عوام کو چھبنے والے کانٹوں پر واہ ویلا اور مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں جو انہوں نے عوام کے لیے خود بوئے یہ بات ظالم لوگ ہیں جو اس ارض پاک کے معاشی ، معاشرتی اور سماجی تباہی کے کانٹے بو کر اسے کرپشن کی کھاد اور خود غرضی کا پانی دیتے رہے اب کانٹوں کی سخت جان فصل تیار ہے جو مہنگائی بے روزگاری اور معاشی مشکلات کی صورت میں عوام کو تکلیف دے رہی ہے عوام خاطر جمع رکھے عمران خان اور انکے مخلص ساتھی ان کانٹوں کو دن رات اپنی پلکوں سے چن رہے ہیں یہ مشکل زیر طلب اور صبر آزما کام ہے عوام کو چاہیے کہ وہ یکسو ہوکر عمران خان پر بھروسہ کرکے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھی مددگار بن جائے قو میں مشکل وقت میں خیر خواہی و محبت ، بھائی چارے بھروسے اور ثابت قدمی سے گذار لیتی ہیں قوم کو چاہیے آزمائے ہوئے کو ہر کال پر شٹ اپ کال دے قوم کو یہ ذہن نشیں کر لینا چاہیے کہ ہم ریفارمز کے عمل سے گذر رہے ہیں یہ محنت طلب نازک اور صبر آزما وقت ہوتا ہے کوئی بھی انتشار پی ٹی آئی کے ریفارمی ایجنڈے کو التواء میں ڈال سکتا ہے ’’ ہم پہلے ہی بہت لیٹ ہوچکے ہیں عوام جان لے کہ ملک کے چند بڑے اپنی کرپشن منی اور اپنی اپنی اولادوں کا مستقبل محفوظ کرنے کے لیے قوم کے کروڑوں بچوں کا مستقبل داءو پر لگانے پہ تل چکے ہیں کسی بھی یوم سیاہ اور احتجاجی تاریخ کا حصہ بننے سے پہلے پاکستانیو اپنے اپنے بچوں کے مستقبل کا ضرور سوچ لینا اور یہ بھی کہ جو حکمران عشروں تک آپ کو صحت ، تعلیم ، روزگار ، انصاف اور پینے کا صاف پانی نہ دے سکے وہ آئندہ آپکو کیا دے سکتے ہیں اور یہ کہ دیرینہ اور دائمی امراض کے علاج کے لیے موجودہ حکومت کے چند ماہ ناکافی ہیں ۔ آئندہ پانچ سال میں انشاء اللہ بہت ہی مثبت تبدیلیاں اب نہ صرف دیکھے گی بلکہ ان سے لطف اندوز بھی ہوگی ۔