ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان ٹورسٹ فیسٹول کو حتمی شکل دی جارہی ہے23 اگست سے تین روزہ فیسٹول منعقد کیا جائیگا ۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اسداللہ فیض نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹول کو کامیاب کرنے کےلئے ہر محکمہ اور فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ 25 اگست تک جاری رہنے والے ٹورسٹ فیسٹول میں آنے والے مہمانوں کو ضلعی حدود میں مختلف مقامات پر خوش آمدید کہا جائے گا اور رہنمائی کےلئے پمفلٹس دئے جائیں گے ۔ فیسٹول میں رنگا رنگ پروگرام منعقد کئے جائیں گے جس میں قبائلی رسم و رواج کو سامنے رکھا جائے گا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور،ڈائریکٹر جنرل فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمر حیات لک،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیش اظفر ضیاء،ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس فورٹ منرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی انعم حفیظ اور دیگر نے ابتک کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










