• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ انتظامی افسران کی کار کردگی ، اب روسٹر کے مطابق مانیٹرنگ ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید

webmaster by webmaster
جولائی 17, 2019
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ انتظامی افسران کی کار کردگی ، اب روسٹر کے مطابق مانیٹرنگ ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید

لیہ( صبح پا کستان )سرکاری افسران اپنی خدمات حکومتی ہدایات کی روشنی میں من وعن پوری کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ شہریوں کوسماجی سہولیات فراہم کرتے ہوئے ان کا بھرپور اعتماد حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ چھوڑا جائے ۔ میونسپل کمیٹیز ایک ہفتہ کے اندر صفائی اور شجرکاری کے لیے عملی اقدامات اُٹھائیں جس سے شہریوں کو خوشگوار تبدیلی محسوس ہو ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں کے افسران کی کارکردگی کے جائز ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں سی ای اوصحت ڈاکٹر امیرعبداللہ نے ضلع بھر کے 99مراکز صحت سے مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں ،سی ای او تعلیم ملک محمود حسین نے ضلع بھر کے 1505سکولوں میں زیر تعلیم اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی،سکولوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈی ایم اوفیاض علی جتالہ نے محکمہ صحت ،تعلیم ،پاپولیشن کی حکومتی ہدایات کی روشنی میں مانیٹرنگ کے بارے میں ،ڈی ڈی کالجز چوہدری عمیرعاصم نے ضلع بھر کے 20کالجز اور 21ہزار سے زائد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کے بار ے میں ،ڈی او ریسکیو1122ڈاکٹر سجا د احمد نے ریسکیو کے تحت کوئیک ریسپانس کے ذریعے مریضوں کو ہسپتال لانے ،بیرون اضلاع کے ہسپتالوں میں پہنچانے ،علاج معالجہ کرنے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انچارج فوڈ اتھارٹی نے لائسنس جاری کرنے اور اچانک معائنہ کے بارئے میں آگہی دی ۔ ڈی ڈی فنانس اینڈ پلاننگ عرفان انجم نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے تحت 58کروڑ روپے کی لاگت سے جاری سابقہ جبکہ 51نئی سکیموں پر کام کی رفتار اور فنڈز کے استعمال ،ڈی ڈی زراعت میاں غلام یاسین واندر نے ضلع لیہ کے 1552648ایکڑ رقبہ پر مختلف فصلات کے ٹارگٹ اور حصول ،کسانوں کی رہنمائی ایسے امور کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ایڈیشنل ڈاکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹر محمدطارق نے مویشیوں کا ڈیٹا ،ویکسی نیشن ،نسل کشی،سہولت سنٹر کے ذریعے مویشی پال حضرات کو فراہم کردہ سہولیات ،ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ رشید خان چنگوانی نے ضلع بھر کے 1209کھالہ جات ،328لیزرسیٹس،ڈرپ و سپرینکلرایری گیشن ،ایسے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ،ڈی ڈی تجزیہ اراضی محمداشرف بھٹی نے پانی و مٹی کے نمونہ جات کا حصول اور کسانوں کو رزلٹ کے مطابق فصل لگانے کے بارے میں آگہی ایسے امور کے بارے میں بتایا ۔ ڈی او فشریز نے ضلع بھر کے 186مچھلی گھروں کو فراہم کردہ پونگ اور سہولیات کے بارئے میں بتایا ۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر طارق سانواں نے ضلع بھر کے 33665ایکڑ رقبہ پر جنگلات ،آئندہ مون سون شجر کاری کے ٹارگٹ اورپلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کے بارے میں بتایا ۔ ڈی ڈی پاپولیشن جاوید اشرف نے فیملی ہیلتھ سنٹر ز کے ذریعے چھوٹے کنبے کی اہمیت کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات ،سی او ضلع کونسل محمدعارف نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ سی او ایم سی نعیم حسن نے ایم سی لیہ کے فنڈز و کارکردگی،اسی طرح انسپکٹر ماحولیات ذوالقرنین نے آلودگی پر قابوپانے کے لیے اقدامات ،انسپکٹر فوڈ اشفاق قریشی نے گندم کی خریدار ی اورسٹاک کے بارئے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ 12ہزار 844بوری گندم موجود ہے،ڈی او سپورٹس امتیاز بھٹی نے کھیلوں کے فروغ ،ایکسین بلڈنگ چوہدری محمدسلیم نے چار آن گوئنگ سکیموں پر کام کی رفتا رجبکہ اے ڈی ایل جی حسن علی ،رجسٹرار کوآپریٹو سوساءٹی غلام فرید نے قرضوں کے اجراء اور وصولی ،برتھ رجسٹریشن کے بارے میں ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین نے غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن و کارکردگی ،سول ڈیفنس آفیسر شیخ محمدتوقیر نے رضاکاروں کی ٹریننگ اور حادثات میں ان کی خدمات سے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے بریفنگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا کہ صفائی ،تجاوزات کے خاتمے ،گراں فروشی پر قابوپانے اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس طرح کے دھند ے میں ملوث افرادپر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں ۔ اسی طرح انہوں نے حکومت کے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم پر کسی قسم کا سمجھوتہ کیے بغیر حقیقی بنیادوں پر نہ صرف شجر کاری کرنے بلکہ متعلقہ اداروں کو دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ڈی او سپورٹس کو سپورٹس کیلنڈر کے مطابق کھیلوں کے انعقاد کے لیے محکمہ تعلیم کی معاونت سے پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں پر بھرپور عوامی اعتماد کے لیے آپ سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سرانجام دیں جو نظر آنے چاہیں کیونکہ انتظامی افسران ان کے جائزہ کے لیے اب روسٹر کے مطابق مانیٹرنگ کا عمل شروع کررہے ہیں ۔

Tags: layyah news
Previous Post

سابق حکمرانوں سے سرکاری خزانے سے خرچ رقم وصول کرنے کا فیصلہ

Next Post

چوک اعظم ۔ منشیات فروش احمد علی بگا گرفتار ، 350گرام افیون برآمد ۔ ایس ایچ او اصغر اقبال لغاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ( صبح پا کستان )سرکاری افسران اپنی خدمات حکومتی ہدایات کی روشنی میں من وعن پوری کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ شہریوں کوسماجی سہولیات فراہم کرتے ہوئے ان کا بھرپور اعتماد حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ چھوڑا جائے ۔ میونسپل کمیٹیز ایک ہفتہ کے اندر صفائی اور شجرکاری کے لیے عملی اقدامات اُٹھائیں جس سے شہریوں کو خوشگوار تبدیلی محسوس ہو ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں کے افسران کی کارکردگی کے جائز ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں سی ای اوصحت ڈاکٹر امیرعبداللہ نے ضلع بھر کے 99مراکز صحت سے مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں ،سی ای او تعلیم ملک محمود حسین نے ضلع بھر کے 1505سکولوں میں زیر تعلیم اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی،سکولوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈی ایم اوفیاض علی جتالہ نے محکمہ صحت ،تعلیم ،پاپولیشن کی حکومتی ہدایات کی روشنی میں مانیٹرنگ کے بارے میں ،ڈی ڈی کالجز چوہدری عمیرعاصم نے ضلع بھر کے 20کالجز اور 21ہزار سے زائد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کے بار ے میں ،ڈی او ریسکیو1122ڈاکٹر سجا د احمد نے ریسکیو کے تحت کوئیک ریسپانس کے ذریعے مریضوں کو ہسپتال لانے ،بیرون اضلاع کے ہسپتالوں میں پہنچانے ،علاج معالجہ کرنے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انچارج فوڈ اتھارٹی نے لائسنس جاری کرنے اور اچانک معائنہ کے بارئے میں آگہی دی ۔ ڈی ڈی فنانس اینڈ پلاننگ عرفان انجم نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے تحت 58کروڑ روپے کی لاگت سے جاری سابقہ جبکہ 51نئی سکیموں پر کام کی رفتار اور فنڈز کے استعمال ،ڈی ڈی زراعت میاں غلام یاسین واندر نے ضلع لیہ کے 1552648ایکڑ رقبہ پر مختلف فصلات کے ٹارگٹ اور حصول ،کسانوں کی رہنمائی ایسے امور کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ایڈیشنل ڈاکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹر محمدطارق نے مویشیوں کا ڈیٹا ،ویکسی نیشن ،نسل کشی،سہولت سنٹر کے ذریعے مویشی پال حضرات کو فراہم کردہ سہولیات ،ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ رشید خان چنگوانی نے ضلع بھر کے 1209کھالہ جات ،328لیزرسیٹس،ڈرپ و سپرینکلرایری گیشن ،ایسے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ،ڈی ڈی تجزیہ اراضی محمداشرف بھٹی نے پانی و مٹی کے نمونہ جات کا حصول اور کسانوں کو رزلٹ کے مطابق فصل لگانے کے بارے میں آگہی ایسے امور کے بارے میں بتایا ۔ ڈی او فشریز نے ضلع بھر کے 186مچھلی گھروں کو فراہم کردہ پونگ اور سہولیات کے بارئے میں بتایا ۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر طارق سانواں نے ضلع بھر کے 33665ایکڑ رقبہ پر جنگلات ،آئندہ مون سون شجر کاری کے ٹارگٹ اورپلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کے بارے میں بتایا ۔ ڈی ڈی پاپولیشن جاوید اشرف نے فیملی ہیلتھ سنٹر ز کے ذریعے چھوٹے کنبے کی اہمیت کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات ،سی او ضلع کونسل محمدعارف نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ سی او ایم سی نعیم حسن نے ایم سی لیہ کے فنڈز و کارکردگی،اسی طرح انسپکٹر ماحولیات ذوالقرنین نے آلودگی پر قابوپانے کے لیے اقدامات ،انسپکٹر فوڈ اشفاق قریشی نے گندم کی خریدار ی اورسٹاک کے بارئے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ 12ہزار 844بوری گندم موجود ہے،ڈی او سپورٹس امتیاز بھٹی نے کھیلوں کے فروغ ،ایکسین بلڈنگ چوہدری محمدسلیم نے چار آن گوئنگ سکیموں پر کام کی رفتا رجبکہ اے ڈی ایل جی حسن علی ،رجسٹرار کوآپریٹو سوساءٹی غلام فرید نے قرضوں کے اجراء اور وصولی ،برتھ رجسٹریشن کے بارے میں ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین نے غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن و کارکردگی ،سول ڈیفنس آفیسر شیخ محمدتوقیر نے رضاکاروں کی ٹریننگ اور حادثات میں ان کی خدمات سے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے بریفنگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا کہ صفائی ،تجاوزات کے خاتمے ،گراں فروشی پر قابوپانے اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس طرح کے دھند ے میں ملوث افرادپر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں ۔ اسی طرح انہوں نے حکومت کے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم پر کسی قسم کا سمجھوتہ کیے بغیر حقیقی بنیادوں پر نہ صرف شجر کاری کرنے بلکہ متعلقہ اداروں کو دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ڈی او سپورٹس کو سپورٹس کیلنڈر کے مطابق کھیلوں کے انعقاد کے لیے محکمہ تعلیم کی معاونت سے پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں پر بھرپور عوامی اعتماد کے لیے آپ سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سرانجام دیں جو نظر آنے چاہیں کیونکہ انتظامی افسران ان کے جائزہ کے لیے اب روسٹر کے مطابق مانیٹرنگ کا عمل شروع کررہے ہیں ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.