• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سابق حکمرانوں سے سرکاری خزانے سے خرچ رقم وصول کرنے کا فیصلہ

webmaster by webmaster
جولائی 17, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
سابق حکمرانوں سے سرکاری خزانے سے خرچ رقم وصول کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی اور (ن) کے ادوار میں سابق حکمرانوں کی جانب سے سرکاری خزانے سے خرچ کیے گئے اربوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق سربراہان مملکت کے کیمپ آفسز، سیکیورٹی اور بیرونی دوروں پر سرکاری اخراجات کی تفصیلات پیش کی گئیں، جو ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے کیمپ آفس اور میڈیکل اخراجات کی مد میں 4 ارب 31 کروڑ 83 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے، جب کہ سابق صدر آصف زرداری نے 3 ارب 16 کروڑ 41 لاکھ خرچ کیے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرکاری خزانے سے 8 ارب 72 کروڑ 69 لاکھ خرچ کیے، جب کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور حکومت میں 35 کروڑ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 24 کروڑ، راجہ پرویز اشرف نے بطور وزیراعظم 32 کروڑ اور سابق صدر ممنون حسین نے 30 کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ گھر کا خرچ خود اٹھاتے ہیں، عمران خان کے گھر کی سڑک ان کے اپنے پیسوں سے بنی، وزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا کوئی کیمپ آفس نہیں، بلکہ کسی وزیر کا بھی کوئی کیمپ آفس نہیں ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ غربت ہے، سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کے مطابق تھر میں ہر سال 500 بچے بھوک سے مرتے ہیں، نواز شریف کی سیکیورٹی پر 4 ارب31 کروڑ سے زائد آصف زرداری کی سیکیورٹی پر 316 کروڑ 41 لاکھ 18 ہزار روپے سے زائد، شہباز شریف پر 872 کروڑ 79 لاکھ 59 ہزار روپے جب کہ یوسف رضا گیلانی نے 24 کروڑ سے زائد خرچ کیے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2017 میں سیکیورٹی کے نام پر آصف زرداری کے پاس 164 گاڑیاں تھیں، یوسف رضا گیلانی کے لاہور میں 3 جب کہ ملتان میں 2 کیمپ آفس تھے، شہباز شریف کے پاس 5 کیمپ آفسز تھے، نواز شریف کا 2015 میں امریکا کے دورے پر خرچہ 4 لاکھ ڈالر سے زائد تھا، عمران خان قطر جاتے ہیں تو پاکستان اور پاکستانیوں کی بات کرتے ہیں اور یہ قطر صرف قطری خط لینے جاتے تھے۔ شہباز شریف نے 556 مرتبہ نواز شریف کا جہاز استعمال کیا۔

Post Views: 34
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ مطا لبات کے حق میں ایپکا کا احتجاج

Next Post

لیہ ۔ انتظامی افسران کی کار کردگی ، اب روسٹر کے مطابق مانیٹرنگ ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید

Next Post
لیہ ۔ انتظامی افسران کی کار کردگی ، اب روسٹر کے مطابق مانیٹرنگ ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید

لیہ ۔ انتظامی افسران کی کار کردگی ، اب روسٹر کے مطابق مانیٹرنگ ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی اور (ن) کے ادوار میں سابق حکمرانوں کی جانب سے سرکاری خزانے سے خرچ کیے گئے اربوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق سربراہان مملکت کے کیمپ آفسز، سیکیورٹی اور بیرونی دوروں پر سرکاری اخراجات کی تفصیلات پیش کی گئیں، جو ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی ہیں۔ دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے کیمپ آفس اور میڈیکل اخراجات کی مد میں 4 ارب 31 کروڑ 83 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے، جب کہ سابق صدر آصف زرداری نے 3 ارب 16 کروڑ 41 لاکھ خرچ کیے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرکاری خزانے سے 8 ارب 72 کروڑ 69 لاکھ خرچ کیے، جب کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور حکومت میں 35 کروڑ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 24 کروڑ، راجہ پرویز اشرف نے بطور وزیراعظم 32 کروڑ اور سابق صدر ممنون حسین نے 30 کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے۔ کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ گھر کا خرچ خود اٹھاتے ہیں، عمران خان کے گھر کی سڑک ان کے اپنے پیسوں سے بنی، وزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا کوئی کیمپ آفس نہیں، بلکہ کسی وزیر کا بھی کوئی کیمپ آفس نہیں ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ غربت ہے، سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کے مطابق تھر میں ہر سال 500 بچے بھوک سے مرتے ہیں، نواز شریف کی سیکیورٹی پر 4 ارب31 کروڑ سے زائد آصف زرداری کی سیکیورٹی پر 316 کروڑ 41 لاکھ 18 ہزار روپے سے زائد، شہباز شریف پر 872 کروڑ 79 لاکھ 59 ہزار روپے جب کہ یوسف رضا گیلانی نے 24 کروڑ سے زائد خرچ کیے گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2017 میں سیکیورٹی کے نام پر آصف زرداری کے پاس 164 گاڑیاں تھیں، یوسف رضا گیلانی کے لاہور میں 3 جب کہ ملتان میں 2 کیمپ آفس تھے، شہباز شریف کے پاس 5 کیمپ آفسز تھے، نواز شریف کا 2015 میں امریکا کے دورے پر خرچہ 4 لاکھ ڈالر سے زائد تھا، عمران خان قطر جاتے ہیں تو پاکستان اور پاکستانیوں کی بات کرتے ہیں اور یہ قطر صرف قطری خط لینے جاتے تھے۔ شہباز شریف نے 556 مرتبہ نواز شریف کا جہاز استعمال کیا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.