• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ضلع راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لئے وسائل کا بھر پور استعمال کیا جائے گا ۔ کمشنر اسد اللہ فیض

webmaster by webmaster
جولائی 12, 2019
in جنوبی پنجاب
0
ضلع راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لئے وسائل کا بھر پور استعمال کیا جائے گا ۔ کمشنر اسد اللہ فیض

راجن پور( صبح پا کستان )کمشنر ڈیرہ غازی خان اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لئے وسائل کا بھر پور استعمال کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں کوئی بھی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ ضلع راجن پور کے ساتھ جڑے گئے لفظ ’’ پسماندہ ضلع‘‘ اب صرف کہنے کی حد تک ہے ۔ راجن پور ضلع کی تعمیر و ترقی سے جہاں انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی وہیں یہاں رہنے والوں کا معیار زندگی بلند ہو گا ۔ راجن پور ضلع کے جاری ترقیاتی منصوبے فوری طور پر مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔ جبکہ مفاد عامہ کے نئے منصوبے جلد از جلد تیار کر کے فزبیلیٹی رپورٹ بھجوائی جائے ۔ یہ باتیں انہوں نے ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کے ہمراہ ضلع راجن پور کے دو روزہ دورہ کے پہلے دن مختلف مراکز صحت ،اراضی ریکارڈ سنٹر ،سیلاب سے بچاءو کے حفاظتی بندوں اور ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہیں ۔ دورہ کے دوران انہوں نے راجن پور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال، جام پور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور دیہی مرکز صحت فاضل پورکا دورہ کیا ۔ انہوں نے وہاں پر مریضوں کی عیادت کی، محکمہ صحت کے افسران سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے بریفنگ لی اور انہیں مختلف بیماریوں میں مبتلا لوگوں کی دیکھ بھال کرنے اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں ۔ کمشنر نے ادویات اور ویکسین کے اسٹاک کا بھی معائنہ کیا ۔ مختلف مراکز صحت کے دورہ کے دوران انہوں نے سی ای او صحت کو ہدایت کی کہ اسپتال میں مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صفائی کے مثالی اقدامات کئے جائیں اور مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگوں کے لئے سایہ اور پینے کا صاف ٹھنڈے پانی کا وافر انتظام کیا جائے اورضلعی صدر اسپتال راجن پور میں موجود پارکنگ اسٹینڈ کو کسی مناسب جگہ پر شفٹ کر دیا جائے ۔ انہوں نے جام پور میں آ ر پی او عمران احمر کے ہمراہ پولیس خدمت سنٹر کا بھی افتتاح کیا جس سے سائلین کو مختلف دفاتر کے دھکے نہیں کھانا پڑیں گے بلکہ مختلف سہولیات ایک ہی چھت تلے میسر ہو گی ۔ اراضی ریکارڈ سنٹر جام پور کے دورے کے دوران مفت ہیلپ لائن کے لئے لگایا گیا ٹیلی فون سیٹ غیر فعال ہونے اور موقع پر موجود سائلین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کو معطل کر دیا ۔ انہوں نے قطب ڈرین ;8268;-145اور کوٹ مٹھن میں فخر فلڈ بند اور راءٹ مارجنل بند کے معائنہ کے دوران ایکیسن رود کوہی کو ہدایت کی کہ ممکنہ سیلابی ریلوں نے پیش نظر علاقہ پچادھ کے لوگوں کو پانی کے تیز بہاءو سے محفوظ رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ اسی طرح پر مرمتی کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوں نے سیلاب سے بچاءو کے تسلی بخش اور موثر انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی کاکردگی کو سراہا ۔ اور ضلع بھر میں افسران کی تعیناتی اور اسٹاف کی خالی اسامیوں پر بھرتی بارے بھی بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Tags: rajan pur news
Previous Post

لیہ ۔ ورلڈ پاپولیشن ڈے سلسلہ میں آگہی سیمینار

Next Post

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
راجن پور( صبح پا کستان )کمشنر ڈیرہ غازی خان اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لئے وسائل کا بھر پور استعمال کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں کوئی بھی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ ضلع راجن پور کے ساتھ جڑے گئے لفظ ’’ پسماندہ ضلع‘‘ اب صرف کہنے کی حد تک ہے ۔ راجن پور ضلع کی تعمیر و ترقی سے جہاں انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی وہیں یہاں رہنے والوں کا معیار زندگی بلند ہو گا ۔ راجن پور ضلع کے جاری ترقیاتی منصوبے فوری طور پر مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔ جبکہ مفاد عامہ کے نئے منصوبے جلد از جلد تیار کر کے فزبیلیٹی رپورٹ بھجوائی جائے ۔ یہ باتیں انہوں نے ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کے ہمراہ ضلع راجن پور کے دو روزہ دورہ کے پہلے دن مختلف مراکز صحت ،اراضی ریکارڈ سنٹر ،سیلاب سے بچاءو کے حفاظتی بندوں اور ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہیں ۔ دورہ کے دوران انہوں نے راجن پور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال، جام پور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور دیہی مرکز صحت فاضل پورکا دورہ کیا ۔ انہوں نے وہاں پر مریضوں کی عیادت کی، محکمہ صحت کے افسران سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے بریفنگ لی اور انہیں مختلف بیماریوں میں مبتلا لوگوں کی دیکھ بھال کرنے اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں ۔ کمشنر نے ادویات اور ویکسین کے اسٹاک کا بھی معائنہ کیا ۔ مختلف مراکز صحت کے دورہ کے دوران انہوں نے سی ای او صحت کو ہدایت کی کہ اسپتال میں مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صفائی کے مثالی اقدامات کئے جائیں اور مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگوں کے لئے سایہ اور پینے کا صاف ٹھنڈے پانی کا وافر انتظام کیا جائے اورضلعی صدر اسپتال راجن پور میں موجود پارکنگ اسٹینڈ کو کسی مناسب جگہ پر شفٹ کر دیا جائے ۔ انہوں نے جام پور میں آ ر پی او عمران احمر کے ہمراہ پولیس خدمت سنٹر کا بھی افتتاح کیا جس سے سائلین کو مختلف دفاتر کے دھکے نہیں کھانا پڑیں گے بلکہ مختلف سہولیات ایک ہی چھت تلے میسر ہو گی ۔ اراضی ریکارڈ سنٹر جام پور کے دورے کے دوران مفت ہیلپ لائن کے لئے لگایا گیا ٹیلی فون سیٹ غیر فعال ہونے اور موقع پر موجود سائلین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کو معطل کر دیا ۔ انہوں نے قطب ڈرین ;8268;-145اور کوٹ مٹھن میں فخر فلڈ بند اور راءٹ مارجنل بند کے معائنہ کے دوران ایکیسن رود کوہی کو ہدایت کی کہ ممکنہ سیلابی ریلوں نے پیش نظر علاقہ پچادھ کے لوگوں کو پانی کے تیز بہاءو سے محفوظ رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ اسی طرح پر مرمتی کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوں نے سیلاب سے بچاءو کے تسلی بخش اور موثر انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی کاکردگی کو سراہا ۔ اور ضلع بھر میں افسران کی تعیناتی اور اسٹاف کی خالی اسامیوں پر بھرتی بارے بھی بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.