لیہ( صبح پا کستان ) حضرت خواجہ غلام حسن سواگ نے لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے ملک میں نظام مصطفی ;248; کے مکمل نفاذ اور مقام مصطفی ;248; کے تحفظ کیلئے سرگرم جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ افتخار الحسن نے جامعہ محمدیہ حسنیہ دربار پیر سواگ شریف کے سالانہ جلسہ میں تقسیم انعامات کے دوران کیا ۔ صدارت حضرت صاحبزادہ احمد حسن سجادہ نشین دربارپیر سواگ شریف نے کی جلسہ میں صاحبزادہ نور الحسن سابق چیئرمین ضلع کونسل لیہ ،صاحبزادہ محمد حسن باروی ،صاحبزادہ عاشق حسین باروی ،صاحبزادہ خواجہ عبدالکریم باروی ،صاحبزادہ سعید احمدباروی اور صاحبزادہ مفتی احمد حسن باروی نے بھی شرکت کی ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ افتخار الحسن نے کہا کہ حضر ت پیر سواگ ;231; نے اسلام کی شمع روشن کی اور دین اسلام کو پروان چڑھایا انکا مشن جاری رکھیں گے ۔ جلسہ سے پروفیسر عبدالعزیز باروی ،قاری محمد اسلم حسنی،مولانا عظمت اللہ باروی ،مولانا منظور احمد قادری ،صاحبزادہ احمد رضا اعظمی ودیگر علماء کرام نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کی چھاءونیاں ہیں ۔ علماء کرام انکے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ تعظیم مصطفی ;248; کیلئے ہ میں بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔