لیہ( صبح پا کستان ) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مر زا شاہد سلیم بیگ نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا اچانک دورہ کیا ۔ آئی جی جیل خانہ جات نے سیکورٹی انتظامات ،جیل کی تمام بارکس ،کھانے کے معیار،صفائی ،روشنی،طبی سہولیات کاجائزہ لیا اور قیدیوں سے مسائل دریافت کیے ۔ اچانک معائنہ پر ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی پر موجودہونے کی بناپر جیل افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ۔ اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلےار،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس جیل عرفان علی چھینہ، آصف حسین اور عارف حبیب نے قیدیوں کی تعداد،بجٹ ،انتظامی امور،دستیاب و عدم دستیاب سہولیات ،درکار ترقیاتی پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا ۔ جس پر آئی جی جیل خانہ جات نے تفصیلی رپورٹ بھیجوانے کی ہدایت کی ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








