لیہ (صبح پا کستان )رجسٹری برانچ میں کرپشن ، معطل کئے جانے والے کلرک محبوب حسن ساجد کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن نے آئی ایف آر درج کر کے تحقیقات کا آ غاز کر دیا ، اسسٹنٹ کمشنر کاشف نواز اور سابق رجسٹرار تحصیلدار محبوب حسین ہنجرا کے کردار بارے تحقیقات کئے جا نے کا امکان ، تفصیل کے مطا بق رجسٹری برانچ میں ہو نے والی مبینہ کر پشن کے خلاف، فرینڈز آف لیہ، وکلاء اور سول سو ءٹی کی مسلسل جدو جہد اور سو شل میڈیا پر وائرل ہو نے والی وڈیو کے سبب محمکہ انٹی کرپشن نے کلرک محبوب حسین ساجد کے خلاف پر چہ درج کر کے تحقیقات کا آ غاز کر دیا گیا ہے ، ایف آئی آر کے مطا بق رجسٹری برانچ میں ہو نے والی مبینہ کر پشن میں سا بق اور حالیہ رجسٹرار کے کردار کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔
سابق رجسٹری محرر محبوب حسین ساجد پر انٹی کرپشن میں مقدمہ درج،اسسٹنٹ کمشنر;47;سب رجسٹرار کاشف نواز،سابق سب رجسٹرار محبوب اقبال ہنجرا تحصیلدار کے کرداد کے تعین کیلئے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا،انٹی کرپشن لیہ میں زیر دفعہ 409;47;161پی پی سی،5;47;2;47;47;806765;کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ رجسٹری برانچ میں رجسٹری منظور کرنے پر رشوت لی جاتی ہے جس پر رجسٹری برانچ کا رجسٹری محرر محبوب حسین ساجد کا اہم کردار ہے جس رشوت کے رقم وصول کرکے رجسٹری پر مخصوص نشان لگا دیتا تھا جس کو دیکھ کر سب رجسٹرار رجسٹری منظور کردیتے نشان نہ لگی رجسٹری پر اعتراض لگا کر واپس کردی جاتی ہے بعض رجسٹریاں کمرشل اراضی کو سکنی و زرعی اراضی بنا کر رشوت لیکر رجسٹریاں پاس کی گئی ہیں ،ایسی رجسٹریاں پاس کرنے پر گورنمنٹ کو کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں نقصان پہنچایا جاتا رہا اور پہنچایا جارہا ہے،درج کی گئی ایف آئی آر میں رجسٹری محرر محبوب حسین ساجد پر مقدمہ درج کرکے اسسٹنٹ کمشنر ;47;سب رجسٹرار کاشف نواز ،تحصیلدار محبوب اقبال ہنجرا سابق رجسٹرار کے کرپشن میں کردار کے تعین کیلئے تفتیش کی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر ;47;سب رجسٹرار کاشف نواز نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب رجسٹرار کا عہدہ سنبھالنے پر بعض مافیاز میرے خلاف ہوگئے اور طرح طرح کے الزامات لگانا شروع کردیئے،میری لکھے گئے لیٹر پر رجسٹری محرر محبوب حسین ساجد و دیگر عملہ کو رجسٹری برانچ کے تبدیل کرکے ان کی انکوائریاں شروع ہوچکی ہیں ،انٹی کرپشن میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دوں گا ۔