• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی

webmaster by webmaster
جون 30, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی

لیڈز: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پیش قدمی کو برقرار رکھا ہے۔

لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کا 228 رنز کا ہدف عماد وسیم کے 49 رنز کی بدولت آخری اوور میں حاصل کرلیا، شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے پر عماد وسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ گرین شرٹس 9 پوائنٹس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بنگلادیش سے میچ میں فتح اور انگلینڈ کی بھارت سے ہار درکار ہے۔

ہدف کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اننگز کی دوسری ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابراعظم اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔

امام الحق محمد نبی کو آگے بڑھ کر کھیلنے کے چکر میں وکٹ گنوا بیٹھے، وہ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور محمد نبی نے اگلے ہی اوور میں بابر اعظم کو بھی 45 رنز پر بولڈ کردیا جب کہ آؤٹ آف فام محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام رہے اور 19 رنز بنا کر چلتے بنے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 142 رنز پر حارث سہیل کی صورت میں گری جو 27 رنز بنا کر ایلبی ڈبلیو ہو گئے جب کہ کپتان سرفراز احمد 18 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ پر شاداب خان اور عماد وسیم کے مابین 50 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم شاداب 206 کے مجموعے پر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد وہاب ریاض نے عماد وسیم کا بھرپور ساتھ دیا اور 15 رنز کی اہم اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں بھرپور حصہ ڈالا۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2،2 جب کہ راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کامیابی کے بعد فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عماد وسیم نے بہترین اننگ کھیلی، افغان بالرز نے کنڈیشنز کا بہترین استعمال کیا امام اور بابر نے شروع میں اچھی بیٹنگ کی،شاہین آفریدی سمیت تمام بالرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں ںے مزید کہا کہ بھارت اور انگلینڈ کا میچ صرف دیکھیں گے جب کہ تیاری اگلے میچ کی کریں گے۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ پورے ایونٹ میں ہماری بیٹنگ اچھی نہیں تھی جبکہ حامد حسن کا انجرڈ ہونا ہماری بدقسمتی ثابت ہوئی،ہم بہت اچھا کھیلے لیکن جیت نہ سکے، پاکستان نے آخری موقع پر اعصاب پر قابو رکھا اور فتح حاصل کی۔

اس سے قبل افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر پویلین بھیج دیا اور اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔

رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا، رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags: National News
Previous Post

پنجاب زکوۃکونسل کا اجلاس،مستحق طلبا و طالبات کیلئے14کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری

Next Post

ایمنسٹی اسکیم کا آخری دن؛ 1575 ارب روپے کے اثاثے ظاہر

Next Post
ایمنسٹی اسکیم کا آخری دن؛ 1575 ارب روپے کے اثاثے ظاہر

ایمنسٹی اسکیم کا آخری دن؛ 1575 ارب روپے کے اثاثے ظاہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیڈز: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پیش قدمی کو برقرار رکھا ہے۔ لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کا 228 رنز کا ہدف عماد وسیم کے 49 رنز کی بدولت آخری اوور میں حاصل کرلیا، شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے پر عماد وسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ گرین شرٹس 9 پوائنٹس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بنگلادیش سے میچ میں فتح اور انگلینڈ کی بھارت سے ہار درکار ہے۔ ہدف کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اننگز کی دوسری ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابراعظم اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ امام الحق محمد نبی کو آگے بڑھ کر کھیلنے کے چکر میں وکٹ گنوا بیٹھے، وہ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور محمد نبی نے اگلے ہی اوور میں بابر اعظم کو بھی 45 رنز پر بولڈ کردیا جب کہ آؤٹ آف فام محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام رہے اور 19 رنز بنا کر چلتے بنے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 142 رنز پر حارث سہیل کی صورت میں گری جو 27 رنز بنا کر ایلبی ڈبلیو ہو گئے جب کہ کپتان سرفراز احمد 18 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ پر شاداب خان اور عماد وسیم کے مابین 50 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم شاداب 206 کے مجموعے پر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد وہاب ریاض نے عماد وسیم کا بھرپور ساتھ دیا اور 15 رنز کی اہم اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں بھرپور حصہ ڈالا۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2،2 جب کہ راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کامیابی کے بعد فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عماد وسیم نے بہترین اننگ کھیلی، افغان بالرز نے کنڈیشنز کا بہترین استعمال کیا امام اور بابر نے شروع میں اچھی بیٹنگ کی،شاہین آفریدی سمیت تمام بالرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں ںے مزید کہا کہ بھارت اور انگلینڈ کا میچ صرف دیکھیں گے جب کہ تیاری اگلے میچ کی کریں گے۔ افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ پورے ایونٹ میں ہماری بیٹنگ اچھی نہیں تھی جبکہ حامد حسن کا انجرڈ ہونا ہماری بدقسمتی ثابت ہوئی،ہم بہت اچھا کھیلے لیکن جیت نہ سکے، پاکستان نے آخری موقع پر اعصاب پر قابو رکھا اور فتح حاصل کی۔ اس سے قبل افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر پویلین بھیج دیا اور اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا، رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.