ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان ) وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ پروفیسر ز پیغمبرانہ شعبہ ہے اور ہم شعبہ کی اہمیت کو سمجھ کر اپنی اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں تو وطن عزیز کو ترقی کی منازل طے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ڈیرہ غازی خان جیسے دور افتادہ علاقہ میں ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام ڈیرہ غازی خان کی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں یونیورسٹی کا تحفہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی کاوشوں اور دلچسپی کے ساتھ ساتھ ڈیرہ غازی خان کی عوام سے محبت کا ثبوت ہے یہ بات انہوں نے یونیورسٹی کے سٹاف ممبران سے تعارفی اجلاس میں کہی انہوں نے کہا کہ آج سے تمام سٹاف کالج نہیں بلکہ یونیورسٹی سٹاف کی حیثیت سے کام کریں اور طلبہ و طالبات کو وہ سکل دیں جس کے لیے وہ یہاں آئے اور آئندہ وہ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ غازی یونیورسٹی کی ٹیم ڈاکٹر محمد مدثر مقبول، ڈاکٹر محمد ضیاء اللہ ، ڈاکٹر اللہ بخش گلش جنہیں کنٹرول آف ایگزامینیشن ، خزانچی اور رجسٹرار کا اضافی چارج دیا گیا ہے وہ اس ادارے کی بہتری کے لیے حاضر ہیں اس سے قبل پرنسپل حسین بخش کھوسہ نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی کے حدود اور فکلٹی پوزیشن بارے بریفنگ دی اس موقع پر وی سی نے شعیب رضا ، محمد یاسر بھٹہ ، احمد علی ، شہزاد یوسف ، مسعود اختر و دیگر کے ہمراہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں الیکٹرانکس کا شعبہ بہت اہمیت کا حامل ہے اس شعبہ میں ہ میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے دیگرشعبہ جات کے فروغ کے لیے بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔