ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان ) پاکستان علماء کونسل ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے سالانہ جماعتی الیکشن مکمل ۔ آج خانقاہ حبیبیہ نقشبندیہ شاہجمالیہ نوتک محمید میں پاکستان علماء کونسل ڈویژن ڈیرہ غازی خان کا الیکشن زیر سرپرستی سرپرست اعلی پاکستان علماء کونسل پنجاب ممبر اتحاد بین المسلمین پنجاب پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا خواجہ پیر اسعد حبیب شاہجمالی حفظہ اللہ تعالی اور جرنل سیکرٹری پنجاب مولانا عزیز اکبر راجن پوری کے زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں صدارت کے الیکشن میں مولانا محمد احمد مکی ڈویژنل صدر منتخب ہوئے اور مولانا اصغر الحسینی ڈویژنل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ جبکہ سیکرٹری اطلاعات مولانا ساجد حنفی مقرر ہوئے اسی طرح سینئر نائب صدر مولانا محمد اکرم فاروقی کو بنایا گیا اسطرح ضلعی صدر ڈیرہ غازیخان قاری محمد جابر اور جنرل سیکرٹری قاری محمد فیصل کو بنایا گیا اسطرح ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے ڈویژنل عہدے داروں کے انتخابات مکمل ہوگئے آخر میں جیتنے والے عہدیداروں کو مبارک باد دینے کے بعد سرپرست اعلی پاکستان علماء کونسل پیر اسعد حبیب شاہجمالی حفظہ اللہ تعالی نے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو اخلاص کے ساتھ اسلام اور ملک ملت کی خدمت کی تلقین کی اور پاکستان کی حرمین الشریفین کی حفاظت کیلئے خصوصی دعاوں کے بعد یہ اجلاس اختتام پزیر ہوا ۔ تمام معزز عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔ اس موقع پر حافظ محمد عمر فاروق مکی ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان علماء کونسل بھی موجود تھے ۔