• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کے باعث پھر ملتوی

webmaster by webmaster
جون 17, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کے باعث پھر ملتوی

اسلام آباد: وفاقی بجٹ پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کی وجہ سے ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجٹ تقریر شروع کرنے سے قبل آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا اور پیپلز پارٹی نے بھی اس معاملے پر احتجاج کیا۔

حکومتی ارکان نے آج بھی شہباز شریف کی تقریر کے دوران شور شرابا اور نعرے بازی کی جس پر اپوزیشن ارکان نے بھی بھرپور جوابی نعرے بازی کی۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کے نتیجے میں ایوان مچھلی بازار بن گیا۔
شہباز شریف نے اسپیکر سے کہا کہ آصف زرداری، سعد رفیق، علی وزیر، محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ پی پی پی کے پرویز اشرف نے کہا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا جانبدارانہ رویہ ہے۔ اس موقع پر پی پی پی ارکان نے پروڈکشن آرڈر جاری کرو کے نعرے لگائے جبکہ حکومتی بنچوں سے بھی شور شرابہ کیا گیا جس سے اجلاس ہلڑ بازی کا شکار ہوگیا۔ اسپیکر نے سارجنٹ سے کہہ کر ویڈیو بنانے والے اراکین اسمبلی سے موبائل فون بھی لے لیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں دھمکیاں دیں، ریاست مدینہ میں جھوٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی لیکن عمران خان ملک کا جھوٹا وزیراعظم ہے، ن لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کیا اور مہنگائی کو کم کرکے 3 فیصد پر لے کر آئی، تحریک انصاف کے جلاؤ گھیراؤ کے باوجود محنت کی، دوسری جانب تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں لاکھوں لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔

دوران تقریر حکومتی اراکین اپوزیشن لیڈر کی نشست کے قریب آگئے اور شور مچانے لگے کہ چور کو نہیں بولنے دیں گے۔ شور شرابا جاری رہنے پر اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ جمعے کو بھی وفاقی بجٹ پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شور شرابے اور ہنگامہ آروائی کی نذر ہوگیا تھا۔

Tags: National News
Previous Post

مشتاق چینی کے شہباز شریف فیملی کیخلاف حیرت انگیز انکشافات

Next Post

لیہ ۔ اے سی آفس کی رجسٹری برانچ میں ما ہانہ ایک کروڑ کی کرپشن ہو رہی ہے ، نیب نوٹس لے ، فرینڈز آف لیہ کے ممبران کی پریس کا نفرنس و احتجاجی ریلی

Next Post
لیہ ۔ اے سی آفس کی رجسٹری برانچ میں ما ہانہ ایک کروڑ کی کرپشن ہو رہی ہے ، نیب نوٹس لے ، فرینڈز آف لیہ کے ممبران کی پریس کا نفرنس و احتجاجی ریلی

لیہ ۔ اے سی آفس کی رجسٹری برانچ میں ما ہانہ ایک کروڑ کی کرپشن ہو رہی ہے ، نیب نوٹس لے ، فرینڈز آف لیہ کے ممبران کی پریس کا نفرنس و احتجاجی ریلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
اسلام آباد: وفاقی بجٹ پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کی وجہ سے ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجٹ تقریر شروع کرنے سے قبل آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا اور پیپلز پارٹی نے بھی اس معاملے پر احتجاج کیا۔ حکومتی ارکان نے آج بھی شہباز شریف کی تقریر کے دوران شور شرابا اور نعرے بازی کی جس پر اپوزیشن ارکان نے بھی بھرپور جوابی نعرے بازی کی۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کے نتیجے میں ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ شہباز شریف نے اسپیکر سے کہا کہ آصف زرداری، سعد رفیق، علی وزیر، محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ پی پی پی کے پرویز اشرف نے کہا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا جانبدارانہ رویہ ہے۔ اس موقع پر پی پی پی ارکان نے پروڈکشن آرڈر جاری کرو کے نعرے لگائے جبکہ حکومتی بنچوں سے بھی شور شرابہ کیا گیا جس سے اجلاس ہلڑ بازی کا شکار ہوگیا۔ اسپیکر نے سارجنٹ سے کہہ کر ویڈیو بنانے والے اراکین اسمبلی سے موبائل فون بھی لے لیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں دھمکیاں دیں، ریاست مدینہ میں جھوٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی لیکن عمران خان ملک کا جھوٹا وزیراعظم ہے، ن لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کیا اور مہنگائی کو کم کرکے 3 فیصد پر لے کر آئی، تحریک انصاف کے جلاؤ گھیراؤ کے باوجود محنت کی، دوسری جانب تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں لاکھوں لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔ دوران تقریر حکومتی اراکین اپوزیشن لیڈر کی نشست کے قریب آگئے اور شور مچانے لگے کہ چور کو نہیں بولنے دیں گے۔ شور شرابا جاری رہنے پر اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔ واضح رہے کہ جمعے کو بھی وفاقی بجٹ پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شور شرابے اور ہنگامہ آروائی کی نذر ہوگیا تھا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.