• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور گرفتار

webmaster by webmaster
جون 14, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور گرفتار

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کرلیا ہے تاہم انہیں نیب دفتر کی بجائے اپنے گھر میں ہی نظربند رکھا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کرلیا ہے۔ فریال تالپور کو ایف ایٹ میں آصف زرداری کے گھر کے سامنے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیر حراست فریال تالپور کے گھر کو ہی سب جیل قراردیا گیا ہے اور انہیں نیب دفتر کی بجائے اپنے گھر میں ہی نظر بند رکھا جائے گا، اور انہیں کل صبح احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس وقت ڈائریکٹر نیب شیخ شعیب،ڈپٹی ڈائریکٹرزمجتبٰی خان، افشاں بشارت سب جیل رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں مقید رہیں گی، نیب نے ان کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام کیا اور آئندہ بھی اس کا خیال رکھا جائے گا۔

قبل ازیں آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور ڈرنے والی نہیں بلکہ ایک بہادرخاتون ہیں، وہ بھی ان کیسز کا مقابلہ کریں گی۔

پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے نیب کو دونوں سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی۔ نیب نے آصف زرداری کو تو اسی روز گرفتار کرلیا تھا تاہم فریال تالپور کی گرفتاری آج عمل میں آئی۔

کیس کا پس منظر؛

ایف آئی اے نے درجنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جن کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت بہت بااثر شخصیات اور بعض بینکوں کے سربراہان کے نام سامنے آئے جب کہ فالودے والے اور رکشے والے سمیت متعدد غریب لوگوں کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا جن سے وہ غریب خود بے خبر تھے۔

اس کیس میں چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی، اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت آصف زرداری کے متعدد قریبی ساتھی بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

Post Views: 23
Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ ججز ریفرنس کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کی ہڑتال

Next Post

حکومتی اراکین کا شور شرابا، بجٹ اجلاس پیر تک ملتوی

Next Post
حکومتی اراکین کا شور شرابا، بجٹ اجلاس پیر تک ملتوی

حکومتی اراکین کا شور شرابا، بجٹ اجلاس پیر تک ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کرلیا ہے تاہم انہیں نیب دفتر کی بجائے اپنے گھر میں ہی نظربند رکھا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کرلیا ہے۔ فریال تالپور کو ایف ایٹ میں آصف زرداری کے گھر کے سامنے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ نیب اعلامیے کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیر حراست فریال تالپور کے گھر کو ہی سب جیل قراردیا گیا ہے اور انہیں نیب دفتر کی بجائے اپنے گھر میں ہی نظر بند رکھا جائے گا، اور انہیں کل صبح احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس وقت ڈائریکٹر نیب شیخ شعیب،ڈپٹی ڈائریکٹرزمجتبٰی خان، افشاں بشارت سب جیل رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں مقید رہیں گی، نیب نے ان کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام کیا اور آئندہ بھی اس کا خیال رکھا جائے گا۔ قبل ازیں آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور ڈرنے والی نہیں بلکہ ایک بہادرخاتون ہیں، وہ بھی ان کیسز کا مقابلہ کریں گی۔ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے نیب کو دونوں سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی۔ نیب نے آصف زرداری کو تو اسی روز گرفتار کرلیا تھا تاہم فریال تالپور کی گرفتاری آج عمل میں آئی۔ کیس کا پس منظر؛ ایف آئی اے نے درجنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جن کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت بہت بااثر شخصیات اور بعض بینکوں کے سربراہان کے نام سامنے آئے جب کہ فالودے والے اور رکشے والے سمیت متعدد غریب لوگوں کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا جن سے وہ غریب خود بے خبر تھے۔ اس کیس میں چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی، اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت آصف زرداری کے متعدد قریبی ساتھی بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.