• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

میں کوئی پیر نہیں لیکن عمران جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں: نواز شریف

webmaster by webmaster
جون 13, 2019
in First Page, لاہور
0
میں کوئی پیر نہیں لیکن عمران جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں: نواز شریف

لاہور ۔ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ وہ کوئی ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے والے نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف ٹھوس چارجز موجود ہیں، ان کا جلد کڑا احتساب ہو گا۔

انہوں نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایسا کھلاڑی ہے جسے تماشائی جلد اسٹیڈیم سے باہر پھینک دیں گے، ان کا بنی گالہ کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، امپائر کی انگلی کی بات کرنے والے عمران خان کو شرم آنی چاہیے، وہ کھیل کے دوران ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم عوامی مینڈیٹ سے آئے اور یہ عوامی مینڈیٹ سے محروم ہیں، میں ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے والا نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، عمران خان بے انتظامی اور نااہلی چھپانے کے لیے سابق حکومت پر الزام لگا رہے ہیں، ان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں بھارتی وزیراعظم خود چل کر پاکستان آئے، بھارتی وزیراعظم کو کسی نے حلف برداری میں بھی نہیں بلایا، ہم نے ایٹمی دھماکے کیے تو دنیا کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوا، جب کوئی خود اندر جانے والا ہوتا ہے تو وہ پہلے دوسرے کو اندر بھیجتا ہے، موجودہ حکومت بلاوجہ بڑے سیاستدانوں کو جیل بھیج رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور یہ ان کے سامنے جھک رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے بھرے ہوئے خزانے چھوڑے، موٹروے بنائیں، ہم نے دہشت گردی اور مہنگائی کم کی، ملک میں بجلی بجلی کردی، عمران خان کہتے تھے خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، انہوں نے خود کشی تو نہیں کی مگر قوم کو خود کشی پر مجبور کردیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈالر کنٹرول میں رہا اور غیر ملکی ذخائر بڑھے، تیل کی قیمت کم ہوئی، ہمارے دور میں ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ چکی تھی، اب ان کے دور میں ترقی کی شرح 4 فیصد بھی نہیں رہی، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم نہ ہوتے تو آج ملک کی حالت بہتر ہوتی، انہوں نے 10 ماہ میں قوم کو مایوس کردیا، ہمارے دور میں ضروریات زندگی کی ہر چیز سستی تھی لیکن آج عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

Tags: lahore news
Previous Post

ملتان ۔ ہا ئیکورٹ میں کالجز بسیں لیہ سے ڈِ ی جی خان شفٹ کر نے کے نو ٹیفکیشن کے خلاف رٹ پٹیشن منظور ، سماعت آج ہو گی

Next Post

ملتان ۔ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بسوں کی شفٹنگ سے متعلق وزیراعلی پنجاب کے نو ٹیفکیشن پر عملدرآ مد روک دیا ۔ چوہدری محمد اسلم ایڈوو کیٹ

Next Post
ملتان ۔ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بسوں کی شفٹنگ سے متعلق وزیراعلی پنجاب کے نو ٹیفکیشن پر عملدرآ مد روک دیا ۔ چوہدری محمد اسلم ایڈوو کیٹ

ملتان ۔ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بسوں کی شفٹنگ سے متعلق وزیراعلی پنجاب کے نو ٹیفکیشن پر عملدرآ مد روک دیا ۔ چوہدری محمد اسلم ایڈوو کیٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026
لاہور ۔ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ وہ کوئی ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے والے نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف ٹھوس چارجز موجود ہیں، ان کا جلد کڑا احتساب ہو گا۔ انہوں نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایسا کھلاڑی ہے جسے تماشائی جلد اسٹیڈیم سے باہر پھینک دیں گے، ان کا بنی گالہ کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، امپائر کی انگلی کی بات کرنے والے عمران خان کو شرم آنی چاہیے، وہ کھیل کے دوران ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم عوامی مینڈیٹ سے آئے اور یہ عوامی مینڈیٹ سے محروم ہیں، میں ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے والا نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، عمران خان بے انتظامی اور نااہلی چھپانے کے لیے سابق حکومت پر الزام لگا رہے ہیں، ان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ نوازشریف نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں بھارتی وزیراعظم خود چل کر پاکستان آئے، بھارتی وزیراعظم کو کسی نے حلف برداری میں بھی نہیں بلایا، ہم نے ایٹمی دھماکے کیے تو دنیا کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوا، جب کوئی خود اندر جانے والا ہوتا ہے تو وہ پہلے دوسرے کو اندر بھیجتا ہے، موجودہ حکومت بلاوجہ بڑے سیاستدانوں کو جیل بھیج رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور یہ ان کے سامنے جھک رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے بھرے ہوئے خزانے چھوڑے، موٹروے بنائیں، ہم نے دہشت گردی اور مہنگائی کم کی، ملک میں بجلی بجلی کردی، عمران خان کہتے تھے خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، انہوں نے خود کشی تو نہیں کی مگر قوم کو خود کشی پر مجبور کردیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈالر کنٹرول میں رہا اور غیر ملکی ذخائر بڑھے، تیل کی قیمت کم ہوئی، ہمارے دور میں ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ چکی تھی، اب ان کے دور میں ترقی کی شرح 4 فیصد بھی نہیں رہی، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم نہ ہوتے تو آج ملک کی حالت بہتر ہوتی، انہوں نے 10 ماہ میں قوم کو مایوس کردیا، ہمارے دور میں ضروریات زندگی کی ہر چیز سستی تھی لیکن آج عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.