• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا

webmaster by webmaster
جون 11, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا جب کہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اب دما دم مست قلندر ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک گیر عوامی رابطہ مہم بھی چلائیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے، مظاہرے عوام دشمن بجٹ اور مہنگائی کے خلاف بھی ہوں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت اور متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنے کی منظوری بھی دے دی۔

آصف زرداری کی گرفتاری محض بہانہ ہے، بلاول کی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری محض بہانہ ہے ان کا مقصد اٹھارہویں ترمیم اور جمہوریت کو نشانہ بنانا ہے،صوبائی تنظیموں کو کہا ہے کہ وہ حکمت عملی بنائیں میں آرہا ہوں اب دمادم مست قلندر ہوگا، حکومت نے اپنی نالائقی چھپانے کے لیے آصف زرداری کو گرفتار کیا، عوام دوست بجٹ لاکر پھر مجھے بھی پکڑ لیں، عوام دوست بجٹ نہ آیا تو پھر بتائیں گے کہ احتجاج کیا ہوتا ہے۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور دھوکا نکلا، نوکریوں، گھر اور احتساب کا وعدہ بھی جھوٹا تھا، یہ لوگ معاشی سطح پر ناکام ہیں، اس حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کیا اور اب معاشی طور پر لوگوں کو گمراہ کرنا اس حکومت کی حکمت عملی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آئے گی اور لوگوں کو روزگار دے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی خاطر پوری حکومت کو آؤٹ سورس کردیا گیا، حکومت قبائلی اضلاع میں قبل ازوقت انتخابات کے ذریعے دھاندلی کررہی ہے، عوام کے معاشی حقوق پر حملے ہورہے ہیں، صوبوں اور عوام کے حقوق پر حملے برداشت نہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ دباؤ ڈال کر ہماری زبانیں بند کردیں گے۔

Tags: National News
Previous Post

آصف زرداری اور فریال تالپور کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت مسترد

Next Post

لیہ ۔ آصف علی زرداری کی گرفتاری پرقیادت نے احتجاج کی کال دی تو پاکستان بھر سے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نکلے گا ۔ قاضی احسان ایڈوو کیٹ

Next Post
لیہ ۔ آصف علی زرداری کی گرفتاری پرقیادت نے احتجاج کی کال دی تو پاکستان بھر سے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نکلے گا ۔ قاضی احسان ایڈوو کیٹ

لیہ ۔ آصف علی زرداری کی گرفتاری پرقیادت نے احتجاج کی کال دی تو پاکستان بھر سے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نکلے گا ۔ قاضی احسان ایڈوو کیٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا جب کہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اب دما دم مست قلندر ہوگا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک گیر عوامی رابطہ مہم بھی چلائیں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے، مظاہرے عوام دشمن بجٹ اور مہنگائی کے خلاف بھی ہوں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت اور متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنے کی منظوری بھی دے دی۔ آصف زرداری کی گرفتاری محض بہانہ ہے، بلاول کی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری محض بہانہ ہے ان کا مقصد اٹھارہویں ترمیم اور جمہوریت کو نشانہ بنانا ہے،صوبائی تنظیموں کو کہا ہے کہ وہ حکمت عملی بنائیں میں آرہا ہوں اب دمادم مست قلندر ہوگا، حکومت نے اپنی نالائقی چھپانے کے لیے آصف زرداری کو گرفتار کیا، عوام دوست بجٹ لاکر پھر مجھے بھی پکڑ لیں، عوام دوست بجٹ نہ آیا تو پھر بتائیں گے کہ احتجاج کیا ہوتا ہے۔ بلاول نے کہا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور دھوکا نکلا، نوکریوں، گھر اور احتساب کا وعدہ بھی جھوٹا تھا، یہ لوگ معاشی سطح پر ناکام ہیں، اس حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کیا اور اب معاشی طور پر لوگوں کو گمراہ کرنا اس حکومت کی حکمت عملی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آئے گی اور لوگوں کو روزگار دے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی خاطر پوری حکومت کو آؤٹ سورس کردیا گیا، حکومت قبائلی اضلاع میں قبل ازوقت انتخابات کے ذریعے دھاندلی کررہی ہے، عوام کے معاشی حقوق پر حملے ہورہے ہیں، صوبوں اور عوام کے حقوق پر حملے برداشت نہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ دباؤ ڈال کر ہماری زبانیں بند کردیں گے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.