• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

شوال کا چاند نظر آ گیا ۔ کل عید الفطر ہو گی ۔ مفتی منیب الرحمن چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

webmaster by webmaster
جون 5, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
شوال کا چاند نظر آ گیا ۔ کل عید الفطر ہو گی ۔  مفتی منیب الرحمن چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

شوال کا چاند نظر آ گیا ۔ کل 5 جون 2019 بروز بدھ عید الفطر ہو گی

ایکسپریس نیوز کے مطا بق شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، جس میں محکمہ موسمیات کے افسران، ماہرین فلکیات اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام بھی شریک تھے۔

اس کے علاوہ چاند دیکھنے کے لیے ملک کے دیگر شہروں میں زونل اور صوبائی کمیٹیوں کے بھی اجلاس بھی ہوئے جس میں ملک کے مختلف حصوں سے شوال کے چاند سے متعلق جمع ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی اور زونل کمیٹیاں موصول ہونے والی شہادتوں کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جس کے بعد کراچی میں موجود مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جائزہ لیا اور شوال المکرم کا چاند کا حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان نے کیا۔

اس موقع پر مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ملک کے ساتھ عید نہ منانا آج کی بات نہیں بلکہ یہ سلسلہ قیام پاکستان سے چلا آرہا ہے، لیکن جس جماعت کی وفاق میں حکومت ہے اس کا صوبائی سطح پر انحراف حیران کن ہے، کچھ وزراء حکومت اورعلماء کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں، لیکن حکومت سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتے، سرکاری منصب پرفائز افراد کو اپنے منصب کی پاسداری کرنی چاہئے، آئین کی جو بھی ترمیم ہو وہ سب دین کے تابع ہے، جوملک دین کے نام پر حاصل کیا گیا وہاں دین ہی غالب رہے گا۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبرپختون خوا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پشاور میں بعض مقامات، کوئٹہ سمیت کے پی کے دیگرعلاقوں بشمول سوات میں وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع میں بھی عید کل ہوگی، اگر کسی کو کوئی غلط فہمی ہے تو ہم بتا دیں گے، ہم سروں کی گنتی نہیں کرائیں گے، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ایک جگہ جمع کریں گے جن کا اعتماد مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر ہے، اور تمام مرکزی ممبران کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے۔

واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے قمری کیلنڈر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں 29 روزے اور 5 جون بروز بدھ کو عیدالفطر منائی جائے گی جب کہ محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے گذشتہ روز چاند کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد وہاں آج سرکاری سطح پر عید الفطر منائی گئی۔

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ پولیس شہداء کے اہل خانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد ،نقد کیش اور تحائف تقسیم

Next Post

پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کے ساتھ عید مبارک، آرمی چیف

Next Post
جب تک قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے ملک کا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا، آرمی چیف

پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعا کے ساتھ عید مبارک، آرمی چیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
شوال کا چاند نظر آ گیا ۔ کل 5 جون 2019 بروز بدھ عید الفطر ہو گی ایکسپریس نیوز کے مطا بق شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، جس میں محکمہ موسمیات کے افسران، ماہرین فلکیات اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ چاند دیکھنے کے لیے ملک کے دیگر شہروں میں زونل اور صوبائی کمیٹیوں کے بھی اجلاس بھی ہوئے جس میں ملک کے مختلف حصوں سے شوال کے چاند سے متعلق جمع ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی اور زونل کمیٹیاں موصول ہونے والی شہادتوں کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جس کے بعد کراچی میں موجود مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جائزہ لیا اور شوال المکرم کا چاند کا حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان نے کیا۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ملک کے ساتھ عید نہ منانا آج کی بات نہیں بلکہ یہ سلسلہ قیام پاکستان سے چلا آرہا ہے، لیکن جس جماعت کی وفاق میں حکومت ہے اس کا صوبائی سطح پر انحراف حیران کن ہے، کچھ وزراء حکومت اورعلماء کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں، لیکن حکومت سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتے، سرکاری منصب پرفائز افراد کو اپنے منصب کی پاسداری کرنی چاہئے، آئین کی جو بھی ترمیم ہو وہ سب دین کے تابع ہے، جوملک دین کے نام پر حاصل کیا گیا وہاں دین ہی غالب رہے گا۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبرپختون خوا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پشاور میں بعض مقامات، کوئٹہ سمیت کے پی کے دیگرعلاقوں بشمول سوات میں وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع میں بھی عید کل ہوگی، اگر کسی کو کوئی غلط فہمی ہے تو ہم بتا دیں گے، ہم سروں کی گنتی نہیں کرائیں گے، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ایک جگہ جمع کریں گے جن کا اعتماد مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر ہے، اور تمام مرکزی ممبران کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے۔ واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے قمری کیلنڈر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں 29 روزے اور 5 جون بروز بدھ کو عیدالفطر منائی جائے گی جب کہ محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے گذشتہ روز چاند کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد وہاں آج سرکاری سطح پر عید الفطر منائی گئی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.