اسلام آباد / لاہور: ن لیگ نے وزیرمملکت زرتاج گل کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔
پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیر مملکت نے اپنی بہن کو نیکٹا میں تعینات کرنے کیلیے اثر و رسوخ استعمال کیا اور عہدے کا غلط استعمال کرکے حلف کی خلاف ورزی کی، زرتاج گل نے جھوٹ بولا کہ ان کی بہن میرٹ پر پورا اترتی ہیں جب کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر نااہل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
حنا پرویز بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ معافی سے جرم ختم نہیں ہوتا، عمران خان میرٹ پر تعیناتی کے نعرے لگاتے رہے، زرتاج گل کی نااہلی کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس بھی درخواست جمع کرا دی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کی وزیرمملکت زرتاج گل نے الیکشن 2018 میں ڈیرہ غازیخان کے حلقہ این اے 191 سے مسلم لیگ ن کے سردار اویس احمد لغاری کے مقا بلہ میں جنزل سیٹ پر کا میا بی حا صل کی تھی ،پی ٹی آئی کی امیدوار زرتاج گل نے 79817 ووٹ حا صل کئے تھے جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار اویس احمد لغاری54548 ووٹ لے کر اپنی آ با ئی نششت پر ہار گئے تھے