ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بے سہارا اور بے گھر افراد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے زندگی گزار سکیں ;252; انہوں نے یہ بات محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام دارالامان میں مقیم بے سہارا و بے گھر خواتین کو عیدکی مناسبت سے کپڑے ، چوڑیاں اور مہندی کے تحاءف دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ;252; انہوں نے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر بے گھر اور بے سہارا خواتین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا کارخیر ہے جس کیلئے انہوں نے دارالامان انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ;252; ایم پی اے نے کہاکہ حکومت پنجاب نے بے سہارا افراد کیلئے ;34; پناہ گاہ ;34;کے قیام کا منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے ;252; ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ;252; انہو ں نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں حکومت اور انتظامیہ آپ کے ساتھ ہے ;252; اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین اور لاء آفیسر ثریا مجید رانا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









