ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیرہ غازیخان فرقان عباس حیدر نے کہا ہے کہ سرائیکی زبان و ثقافت کے فروغ کیلئے مقامی ثقافتی او رادبی تنظی میں اہم کردارادا کر رہی ہیں انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے فرید سرائیکی سنگت کے سرپرست ارشاد احمد ناصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی; اس موقع پر ارشاد احمد ناصر نے بتایا کہ ان کے والد اورسرائیکی زبان کے مشہور شاعر الحاج محمد رمضان طالب نے فرید سرائیکی سنگت کی بنیاد رکھ کر سرائیکی ادب کی خدمت کیلئے جو شمع روشن کی تھی اس کی روشنی آج بھی جلا بخش رہی ہے ; انہو ں نے بتایا کہ محمد رمضان طالب کی ادبی خدمات کے سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے فرید سرائیکی سنگت نے فرید رنگ رسالے کا اجراء کیا ہے تاکہ ادب و شاعر ی سے محبت کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے ; اس موقع پر ارشاد احمد ناصر نے فرید سرائیکی سنگت کے زیر اہتمام شاءع ہونے والا رسالہ فرید رنگ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فرقان عباس حیدراور سید محمد باقر حسین کو پیش کیا ; اس موقع پر ملک اویس احمد اور دیگر بھی موجود تھے