• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نواز شریف جیل سے باہر ہوں تو حکومت ایک دن نہیں چل سکتی، مریم نواز

webmaster by webmaster
مئی 29, 2019
in First Page, لاہور
0
نواز شریف جیل سے باہر ہوں تو حکومت ایک دن نہیں چل سکتی، مریم نواز

لاہور ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان ووٹ کے ذریعے نہیں سازش کرکے اقتدار میں آئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف جیل سے باہر ہوں تو حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔ لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چور دروزاے سے اقتدار میں آنے والے کو کوئی وزیراعظم نہیں مانتا۔ قوموں کی تقدیر میں ایسے لمحات آتے رہتے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ جرات مند فیصلے کرنے والا کون تھا۔ نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ مریم نواز نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کی بنیاد رکھنے والے کو پھانسی دے دی گئی جبکہ 6 ایٹمی دھماکے کرنے والے کو جیل میں بند کر دیا گیا۔ نواز شریف کو ایٹمی دھماکے نہ کرنے پر 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اسے ٹھکرا دیا تھا۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ دنیا کی نظر میں آپ کی کوئی عزت نہیں، آپ کٹھ پتلی اور مہرے ہیں جو چور دروازے سے اقتدار میں آئے ہیں، اس لیے آپ کو کوئی وزیراعظم نہیں مانتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا۔ نواز شریف کے دور میں سٹاک مارکیٹ بہتر تھی، اب صورتحال یہ ہے کہ رمضان بازاروں میں ایک کلو چینی لینے کیلئےلائنیں لگی ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا، آپ سے مانگ کون رہا ہے؟ حمزہ شہباز کو نائب صدر بنایا جاتا ہے تو آپ کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جاتی ہیں۔ عدالتوں کے بجائےمریم نواز اور حمزہ شہباز کا میدان میں مقابلہ کرو۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کی خاطر اربوں ڈالر ٹھکرائے لیکن دوسری طرف عمران خان نے چند ارب ڈالر کی خاطر ملک کو آئی ایم ایف کا یرغمال بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی آنے والا ہے۔ کوئی پوچھے نہ پوچھے عمران خان سے قوم ضرور پوچھے گی۔ شریف خاندان متحد ہے اور رہے گا۔

Tags: lahore news
Previous Post

راجن پور ۔ دارالمواخات کے زیر اہتمام یتیم، بیوہ اور غریب افراد میں راشن اور مالی امداد تقسیم

Next Post

لیہ ۔ چوری کی واردات روکنے کےلئے تھانہ کی سطح پر اقدامات کیے جائیں ۔ ڈی پی او رانا طاہر رحمن خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان ووٹ کے ذریعے نہیں سازش کرکے اقتدار میں آئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف جیل سے باہر ہوں تو حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔ لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چور دروزاے سے اقتدار میں آنے والے کو کوئی وزیراعظم نہیں مانتا۔ قوموں کی تقدیر میں ایسے لمحات آتے رہتے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ جرات مند فیصلے کرنے والا کون تھا۔ نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ مریم نواز نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کی بنیاد رکھنے والے کو پھانسی دے دی گئی جبکہ 6 ایٹمی دھماکے کرنے والے کو جیل میں بند کر دیا گیا۔ نواز شریف کو ایٹمی دھماکے نہ کرنے پر 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اسے ٹھکرا دیا تھا۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ دنیا کی نظر میں آپ کی کوئی عزت نہیں، آپ کٹھ پتلی اور مہرے ہیں جو چور دروازے سے اقتدار میں آئے ہیں، اس لیے آپ کو کوئی وزیراعظم نہیں مانتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا۔ نواز شریف کے دور میں سٹاک مارکیٹ بہتر تھی، اب صورتحال یہ ہے کہ رمضان بازاروں میں ایک کلو چینی لینے کیلئےلائنیں لگی ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا، آپ سے مانگ کون رہا ہے؟ حمزہ شہباز کو نائب صدر بنایا جاتا ہے تو آپ کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جاتی ہیں۔ عدالتوں کے بجائےمریم نواز اور حمزہ شہباز کا میدان میں مقابلہ کرو۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کی خاطر اربوں ڈالر ٹھکرائے لیکن دوسری طرف عمران خان نے چند ارب ڈالر کی خاطر ملک کو آئی ایم ایف کا یرغمال بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی آنے والا ہے۔ کوئی پوچھے نہ پوچھے عمران خان سے قوم ضرور پوچھے گی۔ شریف خاندان متحد ہے اور رہے گا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.