لیہ( صبح پا کستان )ماہ صیام کے مقدس ایام کے دوران مستحقین کی معاشی کفالت نہ صرف انسانی ہمدردی بلکہ اسلامی تعلیمات کا جزو ہے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے غیر سرکاری تنظیم سرعام کے تعاون سے مستحقین میں خوراک کے تھیلے تقسیم کرنے کے موقع پر کہی ۔ ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاواہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ایم پی اے نے مستحقین مرد وخواتین میں خوراک کے تھیلے تقسیم کیے ۔ غیر سرکاری تنظیم کے صدر طلحہ وقار خان نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ رضاکارانہ طور پر ضلع بھر میں مستحق افراد میں تنظیم کے زیر اہتمام فوڈ ہیمپرز تقسیم کیے جارہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنربابربشیر و ایم پی اے طاہر رندھاوا نے نوجوانوں کے اس جذبے کو سہرایا ۔ اس موقع پر تنظیم کے سرپرست اعلی مہر محمداسحاق ،عامر تاج ،عابدعلی ،کاشف علی ،عادل وابوبکر،حمنہ ایوب،سونیا دیگر موجود تھے ۔