ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان);252; ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ دو دن قبل پل 13کے قریب ڈی جی کینال میں ڈوبنے والے شخص کی نعش ریسکیو1122 ڈیرہ غازیخان کے جوانوں نے دو دن کی انتھک محنت کے بعد برآمد کر لی ہے ;252; انہوں نے بتایا کہ منیر احمد ولد شکل خان عمر32سال سکنہ چوٹی بالا نے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی واٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورآپریشن شروع کر دیا اوردو دن کی مسلسل کوششوں کے بعد نعش برآمد کر لی گئی ۔ اس آپریشن کی قیادت ریسکیو سیفٹی آفیسر کوٹ چھٹہ حسنین رضا نے کی اور چھ ریسکیورز نے اس آپریشن میں حصہ لیا ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










