• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

webmaster by webmaster
مئی 18, 2019
in First Page, لاہور
0
قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

گجرات. پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی نماز جنازہ آج دوپہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمرکی نمازجنازہ لالہ موسیٰ مین جی ٹی ردڈ لنک سکول گراؤنڈ میں آج 3 بجے ادا کی جائے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر گزشتہ روزکھاریاں سے لالہ موسیٰ آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔اسامہ قمر کی گاڑی موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں اسامہ قمر کا ایک دوست بھی جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ والدین اور خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواں سال اسامہ قمر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار والدین کے لیے نا قابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق

گجرات: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی صدر قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر سیاست دان قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا اسامہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ اسامہ کائرہ گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اسامہ کائرہ کار نمبر بی ایس 447 پر سوار تھا اور گھر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئی اور اسامہ کائرہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی جس کے بعد سے وہ غم سے نڈھال ہیں۔

بیٹے کی ہلاکت پر آرمی چیف، حکمراں جماعت تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، عوامی تحریک سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے قمر زماں کائرہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے والدین کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قمر زماں کے جواں سال بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج اور افسوس ہوا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں کائرہ فیملی کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسامہ قمر کی ٹریفک حادثے میں موت پر بہت دکھ ہوا، ہم سب قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان کے ساتھ اس غم میں شریک ہیں، اللہ تعالی اہل خانہ کو یہ بڑا غم برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جواں سال بیٹے اسامہ کی وفات پر بے حد افسوس ہوا، اللہ تعالی اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان اور بڑا غم برداشت کرنے کی توفیق دے۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حادثاتی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی بخشش فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالی قمر زمان کائرہ اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

Tags: lahore news
Previous Post

چین نے لاہور میں ویزا آفس کھولنے کا اعلان کر دیا

Next Post

7 اضلاع پر تو صوبہ ہوسکتاہے ؟ خضرکلاسرا

Next Post
فوج اور عدلیہ کو متنازع بنانے کی مہم  … خضرکلاسر ا

7 اضلاع پر تو صوبہ ہوسکتاہے ؟ خضرکلاسرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
گجرات. پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی نماز جنازہ آج دوپہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمرکی نمازجنازہ لالہ موسیٰ مین جی ٹی ردڈ لنک سکول گراؤنڈ میں آج 3 بجے ادا کی جائے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر گزشتہ روزکھاریاں سے لالہ موسیٰ آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔اسامہ قمر کی گاڑی موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں اسامہ قمر کا ایک دوست بھی جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ والدین اور خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواں سال اسامہ قمر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار والدین کے لیے نا قابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق گجرات: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی صدر قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر سیاست دان قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا اسامہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ اسامہ کائرہ گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھا۔ پولیس حکام کے مطابق اسامہ کائرہ کار نمبر بی ایس 447 پر سوار تھا اور گھر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئی اور اسامہ کائرہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی جس کے بعد سے وہ غم سے نڈھال ہیں۔ بیٹے کی ہلاکت پر آرمی چیف، حکمراں جماعت تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، عوامی تحریک سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے قمر زماں کائرہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے والدین کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قمر زماں کے جواں سال بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج اور افسوس ہوا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں کائرہ فیملی کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسامہ قمر کی ٹریفک حادثے میں موت پر بہت دکھ ہوا، ہم سب قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان کے ساتھ اس غم میں شریک ہیں، اللہ تعالی اہل خانہ کو یہ بڑا غم برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جواں سال بیٹے اسامہ کی وفات پر بے حد افسوس ہوا، اللہ تعالی اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان اور بڑا غم برداشت کرنے کی توفیق دے۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حادثاتی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی بخشش فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالی قمر زمان کائرہ اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.