• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو معاشی استحکام کے لئے مشکل فیصلے کر رہی ہے . زرتاج گل وزیر

webmaster by webmaster
مئی 16, 2019
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو معاشی استحکام کے لئے مشکل فیصلے کر رہی ہے . زرتاج گل وزیر

ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک 31کھرب روپے کا مقروض ہو چکا ہے اور سات ارب روپے بیرونی ممالک کے قرض کا سود ادا کرنا پڑتا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو معاشی استحکام کی طرف گامزن کرنے کیلئے مشکل فیصلے کر رہی ہے

انہوں نے یہ بات رمضان بازار کے معائنہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی.  انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور ملک کو استحکام کی طرف گامزن کرنے کے اقدامات کی وجہ سے نان سٹیٹ ایکٹر ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات کرائے جا رہے ہیں

ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس

وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیراورکمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد کیا ،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان شہر کی خوبصورتی کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا ;252; کمشنر نے کہاکہ پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ کی جا رہی ہے اور نئے پراجیکٹ پر 60کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے اسی طرح ملتان بائی پاس روڈ پر موجود وسیع و عریض پاکستان چوک کی تعمیر کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں پاکستان ایئر فورس کے جہاز کے علاوہ چاروں صوبوں کے تاریخی مقامات کی مجسمے نصب کیے جائیں گے اور تین ماہ کے اندر پراجیکٹ کو مکمل کرایا جائے گا,اے ڈی پی کے تمام پراجیکٹس میں ایک فیصد پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کیلئے مختص کیاگیا ہے جس کے ذریعے پاکستان چوک کو مکمل کرایا جائے گا. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا و دیگر موجود تھے.دریں اثناوفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ رمضان بازار کا بھی معائنہ کیاوفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے رمضان بازار میں اشیاء کے معیار،مقدار اور نرخ کا جائزہ لیادکاندار اور خریداری میں مصروف مرد و خواتین سے معلومات حاصل کیں ۔.  انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے دکاندار اور صارف دونوں مطمئن نظر آ رہے ہیں کیونکہ زیادہ خریداری ہونے کی وجہ سے دکانداروں کا منافع بڑھا ہے اور مارکیٹ کی نسبت اشیاء کے نرخ میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے صارفین کو معاشی ریلیف مل رہا ہے .

وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور کمشنر اسداللہ فیض نے پہاڑ اور دور دراز کے علاقوں کے عوام کو دوگنا مقدار میں اشیاء دینے کا فیصلہ کیا اور موجود خریداروں کو خود اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی ۔ کمشنر اسداللہ فیض اورڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ ٹرائیبل ایریا کے لوگوں کیلئے اس مرتبہ موبائل رمضان بازار اور دسترخوان کا بھی اہتمام کیاگیا اور ماہ صیام کے دوران تمام علاقوں کو کور کیا جائے گا جس کیلئے شیڈول کے تحت ہر روز نئے علاقوں میں گاڑی بھجوائی جاتی ہے رمضان بازار کی فیئر پرائس شاپس میں 19اشیاء ہول سیل نرخ پر فراہم کی جا رہی ہیں اور پولٹری کے سٹال پر مرغی کا گوشت دس روپے عام مارکیٹ سے کم اور انڈے پانچ روپے فی درجن رعایتی نرخ پردستیا ب ہیں

مارکیٹ میں نرخ زیادہ ہونے کے باوجود رمضان بازار میں لیموں 149روپے فی کلو فراہم کیا جا رہاہے خواتین اور بزرگوں کیلئے الگ کاونٹرز قائم کرنے کے ساتھ بیٹھنے کا بھی انتظام کیاگیا ہے ابتدائی طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ اور ریسکیو 1122کے کاونٹر بھی قائم کیے گئے ہیں ;252; وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے رمضان بازار میں قائم میڈیکل کیمپ،شکایت سیل اور دیگر سٹالز کا بھی معائنہ کیا علاوہ ازیں وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پل ڈاٹ،پاکستان چوک اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا;

Tags: d g khan news
Previous Post

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو عید کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کی ہدایت

Next Post

چین نے لاہور میں ویزا آفس کھولنے کا اعلان کر دیا

Next Post
چین نے لاہور میں ویزا آفس کھولنے کا اعلان کر دیا

چین نے لاہور میں ویزا آفس کھولنے کا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک 31کھرب روپے کا مقروض ہو چکا ہے اور سات ارب روپے بیرونی ممالک کے قرض کا سود ادا کرنا پڑتا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو معاشی استحکام کی طرف گامزن کرنے کیلئے مشکل فیصلے کر رہی ہے انہوں نے یہ بات رمضان بازار کے معائنہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی.  انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور ملک کو استحکام کی طرف گامزن کرنے کے اقدامات کی وجہ سے نان سٹیٹ ایکٹر ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات کرائے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیراورکمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد کیا ،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان شہر کی خوبصورتی کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا ;252; کمشنر نے کہاکہ پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ کی جا رہی ہے اور نئے پراجیکٹ پر 60کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے اسی طرح ملتان بائی پاس روڈ پر موجود وسیع و عریض پاکستان چوک کی تعمیر کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں پاکستان ایئر فورس کے جہاز کے علاوہ چاروں صوبوں کے تاریخی مقامات کی مجسمے نصب کیے جائیں گے اور تین ماہ کے اندر پراجیکٹ کو مکمل کرایا جائے گا,اے ڈی پی کے تمام پراجیکٹس میں ایک فیصد پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کیلئے مختص کیاگیا ہے جس کے ذریعے پاکستان چوک کو مکمل کرایا جائے گا. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا و دیگر موجود تھے.دریں اثناوفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ رمضان بازار کا بھی معائنہ کیاوفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے رمضان بازار میں اشیاء کے معیار،مقدار اور نرخ کا جائزہ لیادکاندار اور خریداری میں مصروف مرد و خواتین سے معلومات حاصل کیں ۔.  انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے دکاندار اور صارف دونوں مطمئن نظر آ رہے ہیں کیونکہ زیادہ خریداری ہونے کی وجہ سے دکانداروں کا منافع بڑھا ہے اور مارکیٹ کی نسبت اشیاء کے نرخ میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے صارفین کو معاشی ریلیف مل رہا ہے . وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور کمشنر اسداللہ فیض نے پہاڑ اور دور دراز کے علاقوں کے عوام کو دوگنا مقدار میں اشیاء دینے کا فیصلہ کیا اور موجود خریداروں کو خود اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی ۔ کمشنر اسداللہ فیض اورڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ ٹرائیبل ایریا کے لوگوں کیلئے اس مرتبہ موبائل رمضان بازار اور دسترخوان کا بھی اہتمام کیاگیا اور ماہ صیام کے دوران تمام علاقوں کو کور کیا جائے گا جس کیلئے شیڈول کے تحت ہر روز نئے علاقوں میں گاڑی بھجوائی جاتی ہے رمضان بازار کی فیئر پرائس شاپس میں 19اشیاء ہول سیل نرخ پر فراہم کی جا رہی ہیں اور پولٹری کے سٹال پر مرغی کا گوشت دس روپے عام مارکیٹ سے کم اور انڈے پانچ روپے فی درجن رعایتی نرخ پردستیا ب ہیں مارکیٹ میں نرخ زیادہ ہونے کے باوجود رمضان بازار میں لیموں 149روپے فی کلو فراہم کیا جا رہاہے خواتین اور بزرگوں کیلئے الگ کاونٹرز قائم کرنے کے ساتھ بیٹھنے کا بھی انتظام کیاگیا ہے ابتدائی طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ اور ریسکیو 1122کے کاونٹر بھی قائم کیے گئے ہیں ;252; وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے رمضان بازار میں قائم میڈیکل کیمپ،شکایت سیل اور دیگر سٹالز کا بھی معائنہ کیا علاوہ ازیں وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پل ڈاٹ،پاکستان چوک اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا;
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.