لیہ(صبح پا کستان )پٹرول کی قیمت میں اضافہ، حکمران ہوش کے ناخن لیں ‘صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی چوہدری اصغر علی گوجر نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے آنے والا مہنگائی کا سونامی سب کچھ بہالے جائے گا،پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر چیز مہنگی ہوجائے گی،حکمران ہوش کے ناخن لیں ،ایسا نہ ہوکہ مہنگائی کے ستائے لوگ رمضان میں ہی سڑکوں پر آجائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہے ہیں ،تیل کی قیمت بڑھنے سے حج اور عمرہ کے کرایوں میں 3 ہزار کا اضافہ ہوگیا ہے،مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے دعویدار مدینہ جانا مشکل بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت سے حج اور عمرہ کرایوں میں بھی فوری کمی کا مطالبہ کیا ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









