یہ(صبح پا کستان )رانا عبدالرب امکانات کا شاعر ہے ۔ ان کی شاعری جدت و کلاسیکیت کا حسین امتزاج ہے ۔ انھوں نے بہت کم عمری میں بہت نام کمایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عبدالقدوس ساجد نے بزم فرحت بستی قاضی کے زیر اہتمام معروف شاعر و ادیب رانا عبدالرب کے اعزاز میں محفل مشاعرہ کے صدارتی خطبہ میں کیا ۔ پروگرام کے منتظم ڈاکٹر عمران فرحت اور پرویز منیر نے کہا کہ رانا عبدالرب کو مشاعرے میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہرانا عبدالرب جیسی شخصیات برسوں میں پیدا ہوتی ہیں ۔ رانا عبدالرب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاعری مسائل حیات کے اظہار اور اس کی ترجمانی کا نام ہے ۔ اس موقع پرضیا انجان سرائیکی ، ڈاکٹر عمران فرحت،شاہنواز قریشی،شفقت عابد،ظفر عدم،ایم بی راشد،خادم حسین کھوکھر،آصف بے زار،خضر حیات ناوڑہ، الطاف جون ،ریاض ناطق،اختر نازک،عالم شیر بے تاب،اظہر دانش،اعظم علی اعظم،منظر برہان، نوشاد اکبر، صغیر عباس،محمد اقبال ڈھل،عمران صحرائی،مظہر تنہاو دیگر شعرا نے اپنا کلام پیش کیا ۔ ملک محمد امین اعوان، محمد رفیع قریشی،اظہر خان شہانی،صفدر ہنڈا سروس،رضوان بھٹی این آر سی بینک،جاوید سلیم نے خصوصی شرکت کی ۔ جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فراءض شریف آتش نے سرانجام دئیے ۔ اس موقع پرظفر عدم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی محافل کی پذیرائی کرنی چاہئیے جو ہماری روایات کی امین اور اردو کی ترویج کا موزوں ترین آسرا ہیں ۔ ایسے پروگرام ہماری نئی نسل کو اپنے کلچر سے جوڑے رکھنے کا سبب ہیں ۔