• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پاکستان کو اگلے سال کم از کم 21 ارب ڈالر کی ضرورت،ہمیں پہلے ہی آئی ایم ایف کی سخت شرائط مان لینی چاہیئے تھیں:ما ہر معا شیات ڈاکٹر حفیظ پاشا

webmaster by webmaster
اپریل 22, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
پاکستان کو اگلے سال کم از کم 21 ارب ڈالر کی ضرورت،ہمیں پہلے ہی آئی ایم ایف کی سخت شرائط مان لینی چاہیئے تھیں:ما ہر معا شیات ڈاکٹر حفیظ پاشا

اسلام آباد . نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے سال کم از کم 21 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، اسد عمر امور خزانہ میں قابلیت رکھتے تھے لیکن وہ ماہر معاشیات نہیں تھے، اسد عمر نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حوالے سے متضاد بیانات دیے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بے یقینی پھیل گئی،ہمیں گزشتہ برس اکتوبر نومبر میں ہی آئی ایم ایف کی سخت شرائط مان لینی چاہیئے تھیں۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکومت نے جاری اخراجات میں 20 فیصد اضافہ کیا جبکہ ترقیاتی اخراجات میں 30 فیصد کٹوتی کی جس کی وجہ سے معیشت کی رفتار سست ہو گئی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا، رواں برس بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7 فیصد یعنی 2900 ارب روپے تک جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر حفیظ پاشا نے انکشاف کیا کہ بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کی وجہ سے حکومت نے رواں سال سٹیٹ بینک سے جو قرض لیا ہے وہ ستر سالوں میں نہیں لیا، اگر پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں گیا تو تقریبا 25 سے تیس فیصد آمدنی بڑھانا پڑے گی جو ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری دسمبر جنوری سے شروع ہو جاتی ہے اور مئی جون میں اسے پیش کیا جاتا ہے، اس لیے اسد عمرکو بجٹ کے بعد ہٹانا چاہیئے تھا، وزیرخزانہ کی تبدیلی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے وفد کی آمد بھی تاخیر کا شکار ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق پاکستان کو اگلے سال کم از کم 21 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،اگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا تو بہت سے درآمدات روکنا پڑے گی، ہمارا امیر طبقہ اس کے لیے تیار نہیں ہے، ٹیکس کی آمدنی بھی بڑھانے کی ضرورت ہے لیکن لوگ ٹیکس دینے کے لیے تیار نہیں، اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت 19 ارب ڈالر جاری کھاتوں کا خسارہ چھوڑ گئی جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ تھا جبکہ بجٹ خسارہ تقریبا 2500 ارب روپے تک پہنچ چکا تھا جو کہ ہماری جی ڈی پی کا 6.5 فیصد تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی کی اور رواں سال یہ 11.5 یا 12 ارب ڈالر تک رہے گالیکن اس کی وجہ درآمدات میں کمی ہے، برآمدات میں ابھی تک اضافہ نہیں ہو پایا حالانکہ حکومت نے روپے کی قدر میں کمی سمیت بہت سے اقدامات کیے ہیں۔

وزارت خزانہ کے حوالے سے اُنہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وزارت میں صلاحیت نہ ہونے کے برابر ہے،اس میں ایک بھی قابل ماہر معاشیات موجود نہیں ہے،پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن نئے لوگوں کو مواقع نہیں دیے جاتے۔ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ پاکستان کو ہر سال 18 لاکھ نئی ملازمتوں کی ضرورت ہے، اگر اقتصادی شرح نمو 3 سے 4 فیصد رہی تو 8 سے 9 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی جبکہ 8 سے 10 لاکھ افراد بیروزگار رہیں گے۔ اگر یہی شرح نمو دو تین سال جاری ہی تو بیروزگاری 6 فیصد سے بڑھ کر 9 سے 10 فیصد تک چلی جائے گی۔

Tags: National News
Previous Post

شب و روز زند گی ۔۔ قسط 61 انجم صحرائی

Next Post

ڈیرہ غازیخان۔ ملازمین کی پنشن اور بقایاجات کی ادائیگی کیلئے ساڑھے تین کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی

Next Post
ڈیرہ غازیخان۔ ملازمین کی پنشن اور بقایاجات کی ادائیگی کیلئے ساڑھے تین کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی

ڈیرہ غازیخان۔ ملازمین کی پنشن اور بقایاجات کی ادائیگی کیلئے ساڑھے تین کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
اسلام آباد . نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے سال کم از کم 21 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، اسد عمر امور خزانہ میں قابلیت رکھتے تھے لیکن وہ ماہر معاشیات نہیں تھے، اسد عمر نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حوالے سے متضاد بیانات دیے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بے یقینی پھیل گئی،ہمیں گزشتہ برس اکتوبر نومبر میں ہی آئی ایم ایف کی سخت شرائط مان لینی چاہیئے تھیں۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکومت نے جاری اخراجات میں 20 فیصد اضافہ کیا جبکہ ترقیاتی اخراجات میں 30 فیصد کٹوتی کی جس کی وجہ سے معیشت کی رفتار سست ہو گئی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا، رواں برس بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7 فیصد یعنی 2900 ارب روپے تک جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے انکشاف کیا کہ بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کی وجہ سے حکومت نے رواں سال سٹیٹ بینک سے جو قرض لیا ہے وہ ستر سالوں میں نہیں لیا، اگر پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں گیا تو تقریبا 25 سے تیس فیصد آمدنی بڑھانا پڑے گی جو ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری دسمبر جنوری سے شروع ہو جاتی ہے اور مئی جون میں اسے پیش کیا جاتا ہے، اس لیے اسد عمرکو بجٹ کے بعد ہٹانا چاہیئے تھا، وزیرخزانہ کی تبدیلی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے وفد کی آمد بھی تاخیر کا شکار ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق پاکستان کو اگلے سال کم از کم 21 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،اگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا تو بہت سے درآمدات روکنا پڑے گی، ہمارا امیر طبقہ اس کے لیے تیار نہیں ہے، ٹیکس کی آمدنی بھی بڑھانے کی ضرورت ہے لیکن لوگ ٹیکس دینے کے لیے تیار نہیں، اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت 19 ارب ڈالر جاری کھاتوں کا خسارہ چھوڑ گئی جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ تھا جبکہ بجٹ خسارہ تقریبا 2500 ارب روپے تک پہنچ چکا تھا جو کہ ہماری جی ڈی پی کا 6.5 فیصد تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی کی اور رواں سال یہ 11.5 یا 12 ارب ڈالر تک رہے گالیکن اس کی وجہ درآمدات میں کمی ہے، برآمدات میں ابھی تک اضافہ نہیں ہو پایا حالانکہ حکومت نے روپے کی قدر میں کمی سمیت بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ وزارت خزانہ کے حوالے سے اُنہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وزارت میں صلاحیت نہ ہونے کے برابر ہے،اس میں ایک بھی قابل ماہر معاشیات موجود نہیں ہے،پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن نئے لوگوں کو مواقع نہیں دیے جاتے۔ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ پاکستان کو ہر سال 18 لاکھ نئی ملازمتوں کی ضرورت ہے، اگر اقتصادی شرح نمو 3 سے 4 فیصد رہی تو 8 سے 9 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی جبکہ 8 سے 10 لاکھ افراد بیروزگار رہیں گے۔ اگر یہی شرح نمو دو تین سال جاری ہی تو بیروزگاری 6 فیصد سے بڑھ کر 9 سے 10 فیصد تک چلی جائے گی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.