اسلام آباد.وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اگر اسد عمر کو ہٹایا جاسکتا ہے تو پھر کسی کو بھی ہٹایا جاسکتا ہےلیکن ایک بات سب کے علم میں ہونی چاہئے کہ کسی کو بھی انفرادی یا ذاتی بنیاد پر نہیں ہٹایا گیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ تمام ورزا نے مشکل میں کام کیا اور پوری کوشش کی ڈیلیو رکرنے کی لیکن نہیں کرسکے تو دوسروں کو موقع ملنا چاہیے،اسد عمر ایک اچھے اور محنتی انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اسد عمر کو ہٹایا جاسکتا ہے تو کسی کو بھی ہٹایا جاسکتا ہے،کسی کو بھی اپنے کام کے حوالے سے خوش فہمی نہیں ہونی چاہئے ،وزیر اعظم کا فیصلہ ہے کہ جو کارکردگی نہ دکھا سکے اسے گھر بھیج دیا جائے لیکن ایک بات سب کے علم میں ہونی چاہئے کہ کسی کو بھی انفرادی یا ذاتی بنیاد پر نہیں ہٹایا گیا۔