لیہ( صبح پا کستان )چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمدنے لیہ سٹی میں صفائی اور نکاسی آب کے فوری انتظامات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو متعلقہ مشینری کے ساتھ تمام وارڈوں میں بارش کے پانی کو کم سے کم وقت میں نکالنے کا کام کررہی ہے جس کی مانیٹرنگ چیئرمین خود کررہے ہیں۔چیئرمین نے بارشوں کی وجہ سے تمام سینٹری ورکرزکی چھٹیاں منسوخ کرکے ہنگامی بنیادوں پر صفائی کاکام کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔