یرہ غازیخان (صبح پا کستان)غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں پیغام پاکستان سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں ملک کی نامور یونیورسٹیوں کے سکالرز نے شرکت کی اور اپنے خیالات کااظہار کیا.میزبان ادارہوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام رواداری ، تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے . اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے دنیاوی مسائل سے نجات اور آخرت کی زندگی میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے .تعلیمی اداروں میں تحمل اور برداشت کا درس ناگزیر ہو چکا ہے . نصاب کے ساتھ دین اسلام پر بھی توجہ دی جا رہی ہے . ڈائریکٹر جنرل انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں فرقہ واریت لسانی اور علاقائی تعصب کو ختم کرنا ہو گا .قوموں کی ترقی کیلئے سماجی ہم آہنگی اور صبر و تحمل ضرور ی ہے . ڈائریکٹر اسلامک سنٹر بی زیڈ یو ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس زوہیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے فرقہ اور اختلاف رائے کو برداشت کرتے ہوئے امن پسند قوم بننا ہو گا. تعلیمی اداروں میں اختلاف رائے کو برداشت کرنے کیلئے شعوری آگاہی مہم کا آغاز کر دیاگیاہے آج کا سیمینار بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے . کارواں ملک کی ہر یونیورسٹی میں جا کر نوجوانوں کو امن کا فلسفہ سمجھا رہا ہے. گجرات یونیورسٹی کے . چیئرمین شعبہ اسلامیات ڈاکٹر ارشد منیر لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج نے ملک کی ترقی میں روڑے اٹکانے والے دشمن کی کمر توڑ دی ہے اور اب ملک میں دہشت گردی ختم ہونے کے قریب ہے . دیرپا امن کے قیام کیلئے ہر شہری کو کردارادا کرنا ہو گا . سائبان پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد ریاض محمودنے کہاکہ پیغام پاکستان کانفرنس کے خیالات دوسروں تک بھی پہنچائے جائیں .تقریب سے غازی یونیورسٹی دیگر پروفیسرز اور طلباؤطالبات نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کو ڈاکٹر ضیاء الحق نے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی .