کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنربابربشیر نے ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کروڑ لعل عیسن میں ممبرقومی اسمبلی عبدالمجید خان نیاز ی کی طرف سے ذاتی حیثیت میں دیے گئے ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ایم این اے کے صاحبزادے عبدالرحیم خان نیازی ،سلیمان حیدر خان نیازی ،سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،چیئرمین ایم سی کرڑ افتخا ر خان نیازی،ملک اسماعیل کھوکھر ہمراہ تھے۔افتتاح کے بعد ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال کا معائنہ کیا۔مریضوں کی خیریت دریافت کی ۔ایم ایس ڈاکٹرقیصر فریدنے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولت و ادویات کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










