راجن پور( صبح پا کستان ) سول ڈیفنس آفیسر عقیل گل نے حاجی پور اور محمد پور میں موجود غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ حاجی پور اور تھانہ محمد پور میں FIR درج کرا دی گئی ہے۔جبکہ متعدد دوکاندار اپنی دوکانیں بند کر کے رفو چکر ہو گئے۔ مزید سول ڈیفنس آفیسر عقیل گل کا کہنا تھا کہ یہ کاروائی بلا تفریق پورے ضلع میں جاری ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کا غیر قانونی کام کرنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں۔ اس موقع پر توقیر عباس انسٹرکٹر سول ڈیفنس بھی ہمراہ تھے۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










