وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی مثبت اور بہتر حکمت عملی کی بدولت جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں بالخصوص ضلع ڈیرہ غازی خان میں ترقی کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں عوامی فلاح وبہبود کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے اور بیشتر منصوبوں کے لئے فنڈ آئندہ مالی سال میں رکھ دئے جائیں گے۔منصوبوں کے لئے سروے،تخمینہ اور سٹڈی کرلی گئی ہے وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار نے وزیر اعظم عمران کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ عوام کے اجتماعی مسائل کے بروقت حل کے لئے فوکس کی ہوئی ہے سیاسی مخالفت کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی ترجیح جاری منصوبوں کی تکمیل کو دی تاکہ عوام کے خون پسینے سے اکٹھا ہونے والا قومی سرمایہ ضائع نہ ہو اور تمام فنڈز منصوبوں کی تکمیل کیلئے فراہم کئے ہیں جن کے ثمرات عوام کو نظر آنا شروع ہوگئے ہیں
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کے واحد ایچ آئی وی ایڈز کے الگ وارڈ کا افتتاح کردیا گیا ہے مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے سپیشل وارڈ کا افتتاح کردیا ہے پہلے ٹیچنگ ہسپتال میں صرف آوٹ ڈور کی سہولت فراہم تھی اب الگ وارڈ قائم کرکے مصیبت میں مبتلا مریضوں کا خصوصی نگہداشت میں علاج معالجہ شروع کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر ہارون بلال کی نگرانی میں وارڈ میں تمام طبی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں الگ وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوگی اور وہ تندہی سے مکمل علاج کراسکیں گے۔پہلے آوٹ ڈور میں علاج کرانے آنے سے لوگ کتراتے ہیں۔ضلع ڈیرہ غازیخان کے بیشتر افراد خلیجی ممالک میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں اور ایسے افراد کی بیشتر تعداد میں ایڈز کے مرض کا انکشاف ہوا ہے۔غلط طریقے سے انتقال خون،استعمال شدہ سرنج کا دوبارہ استعمال اور غیر محفوظ جنسی ملاپ بھی مرض کے پھیلنے کی وجوہات میں شامل ہیں۔ٹیچنگ ہسپتال میں ایسی میڈیکل فیسلٹی ڈیرہ غازی خان میں ناگزیر ہوچکی تھی جس کا احساس کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے قلیل وقت میں الگ وارڈ قائم کرادیا۔ڈیرہ غارزیخان،بلوچستان،خیرپختونخواہ اور سندھ کے متصل سرحدی علاقوں سے مریضوں کی زیادہ تعداد ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا رخ کرتی ہے عوام کو جدید طبی سہولیات بہتر ماحول میں فراہم کرنے کے لئے الگ بلاک تعمیر کیا جارہا ہے مسنگ شپیلشٹیز کے تحت تین سو ستر بستر کے الگ تین منزلہ توسیعی وارڈ پر تیز رفتاری سے کام جاری سنٹرلی ائرکنڈیشنڈ و ہیٹ سسٹم کے بلاک میں کارڈیالوجی، نیفرالوجی، نیورالوجی، ڈرماٹالوجی،چیسٹ اور گائنی سمیت آٹھ اہم شعبے قائم کئے جائیں گے منصوبوں پر تقریبا ساڑھے چار ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں اکثریت تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا۔بیشتر مشینری خرید لی گئی ہے سنٹرلی ائرکنڈیشنڈ سسٹم کی تنصیب میں تاخیر ہوئی ہے تاہم منصوبہ کو جلد مکمل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کمشنر طاہر خورشید،ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار اور دیگر افسران کی ٹیم روزانہ صبح ساڑھے چھ بجے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرکے کام کی رفتار چیک کرتے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال میں اپنی نوعیت کے واحد ٹیلی میڈیسن سروسز کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں انٹر نیٹ سسٹم منسلک کرکے ضلع کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں بارتھی اور
2
ٹبی قیصرانی کے ہسپتالوں کے ساتھ لاہور کے چلڈرن اور سروسز ہسپتال کو منسلک کردیا گیا ہے اور مواصلاتی نظام کے ذریعے مریضوں کا طبی معائنہ،تسخیض اور ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرکے آن لائن کردیا گیا ہے۔استقبالیہ سے لیکر ادویات کے حصول تک تمام مراحل کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔گائنی وارڈ کی تزئن و آرائش کرنے کے ساتھ الگ وارڈ بھی قائم کردیا گیا تاکہ مریضوں کو بہتر زچگی کی سہولیات فراہم ہو سکیں۔ٹراماسنٹر کی بھی تزئن و آرائش کی جارہی ہے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر ٹرائبل ایر یا کے تمام مراکز صحت،سول ہسپتال سخی سرور،دیہی مرکز صحت شادن لنڈ اور وہوا کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔فاضلہ کچھ اور بارتھی میں ایمرجنسی سروسز کے لئے ریسکیو کے سٹیشنز قائم۔کئے جائیں گے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن اور ٹراما سنٹر میں جدید مشینری کے منصوبہ پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے ہسپتال کے منصوبہ پر تقریبا ایک ارب انتالیس کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔پہاڑی علاقوں کے لئے فور بائی فور ایمبولینس فراہم کردی گئیں
وزیر اعلی کی ہدایت ضلع کے ایک لاکھ اٹھانوے ہزار افراد کو انصاف صحت کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے کارڈ کے ذریعے شہری سرکاری اور منتخب نجی ہسپتالوں سے تقریبا سات لاکھ روپے تک کا علاج مفت کراسکیں گے۔سوشل سیکیورٹی کی انتظامیہ کو ڈیرہ غازی خان میں پچاس بستر کے حامل ہسپتال کی جلد تعمیر کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور کمشنر سوشل سیکیورٹی ثاقب منان نے ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان کا دورہ کرلیا ہے۔ بارڈر ملٹری پولیس کے پانچ تھانوں کی عمارتوں کو از سر نو تعمیر کیا جارہا ہے۔قبائیلیوں کو ٹی اے ڈی پی کے ذریعے سبسڈی پر سولر سسٹم فراہم کرکے روشن کردیا گیا ہے۔چھوٹے ڈیم،ٹیوب ویل اور کنوں کی تعمیر کے لئے حکومت پنجاب اسی فیصد شئیر دیتی ہے۔ڈیرہ غازیخان سے مظفر گڑھ اہم شاہراہ ہے تاہم شکستہ اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی شرح بڑھنے کے ساتھ عوام کا کافی وقت اور خرچ اس شاہراہ پر دوران سفر ضائع ہوجاتا تھا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے زیر تعمیر دورویہ سڑک کی بروقت تکمیل کے لئے کمشنر طاہر خورشید اور ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار کو خصوصی ٹاسک دیا۔متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ اور فالواپ لینے کی ذمہ داری ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے خوب نبھائی اور ابتک ضلع ڈیرہ غازیخان کی حدود میں 20 کلومیٹر روڈ کے منصوبہ میں سے دونوں سائیڈ پر19.60 کلومیٹر روڈ تک ارتھ ورک اور سب بیس مکمل کرلی گئی ہے17.30 کلومیٹر تک اسفالٹ کی پہلی اور دوسری تہ کے ساتھ اے ڈبلیو سی مکمل کرلی گئی ہے دس کلومیٹر تک شولڈر اور چھ کلومیٹر تک میڈینز تعمیر کرلئے گئے ہیں پل اور کلورٹس کا اسی فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان تا مظفر گڑھ 52.50 کلومیٹر کارپٹ روڈ پر تقریبا ساڑھے تیرہ ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔منصوبہ میں دو بائی پاس بھی شامل ہیں تاکہ گنجان آباد علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو
ڈیرہ غازی خان میں جدید ہتھیار سے لیس ڈولفن فورس نے امن و امان کی ذمہ داری سنبھال لی ہے اور وہ مقامی فورس کی بھی معاونت کرہی ہے۔سپیڈو بس کا دائرہ کار ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر کے علاوہ کوٹ چھٹہ سے ٹبی قیصرانی تک بڑھا دیا گیا ہے۔کم خرچ میں عوام کو آرام دہ اور محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں
ڈیرہ غازیخان شہر میں اہم مسئلہ سیوریج اور صفائی بن چکا ہے جس کے حل کے لیے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ذاتی دلچسپی لی اور دونوں ادراوں میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے لئے ساڑھے دس کروڑ روپے کا بیل آوٹ پیکج منظور
3
کیا۔میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کا دس کروڑ روپے کا بیل آوٹ پیکج انتظامیہ کو مل چکا ہے۔پانچ کروڑ روپے ضروری مشینری کی خریداری،ساڑھے تین کروڑ روپے ملازمین کے واجبات، پنشن کی ادائیگی اور ڈیڑھ کروڑ روپے مشینری کی دیکھ بھال اور مرمت کے لئے دئیے گئے۔ڈیرہ غازی خان میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔یونین کونسل سطح تک صفائی کے علاوہ شجرکاری اور آگاہی مہم جاری ہیڈیرہ غازیخان ڈویڑن مین ساڑھے تیرہ لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا اور کمشنر طاہر خورشید کا عزم ہے کہ وہ ٹارگٹ سے زیادہ پودے لگاکر ڈویڑن کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔ابتک گیارہ لاکھ سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں ای خدمت سنٹر کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ای خدمت سنٹر میں عوام کو ڈومیسائل،ڈرائیونگ لائسنس،نادرا اور دیگر محکموں کی بیس سے زائد سروسز ایک ہی چھت کے نیچے فراہم ہوسکیں گی۔ای خدمت سنٹر کو رواں ماہ فنکشنل کردیا جائیگا۔ منصوبہ پر بارہ کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں
سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے موضع چورہٹہ میں چار سو کنال پر جدید سبزی منڈی قائم کی جائیگی جس کے لئے جگہ کی نشاندہی کرلی گئی ہے رقبہ کی منتقلی کے لئے ریکوزیشن اور دیگر عمل جلد شروع کردیا جئیگا۔تونسہ میں چار سو کنال پر سمال انڈسٹریل سٹیٹ بھی قائم کی جائیگی جس کے لئے موضع تونسہ میں رقبہ منتخب کرلیا گیا ہے تونسہ میں سیمنٹ فیکٹری کے یونٹ کے قیام کے لئے بھی کام کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان رینج میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں سیاحت کی اعلی سطحی ٹیم نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ہمراہ علاقے کا فضائی دورہ مکمل کرلیا ہے مبارکی،یک بائی،فورٹ منرو،کھر اور دیگر مقامات پر ٹورسٹ ریزارٹ اور ہائی کنگ مقامات بنیں گے
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کی ذاتی کاوش سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے سات صوبائی حلقوں میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پرگرام کے تحت ستر کروڑ روپے کے ایک بہتر منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے اور ہر رکن صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی کام۔کے لئے دس دس کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئے گئے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر طاہر خورشید اور ڈپٹی کمشنرز میاں محمد اقبال مظہر مہار نے ضلعی ویجلینس کمیٹیاں تشکیل دے دی ہے کمیٹی ضلع بھر کے تمام سرکاری ٹھیکوں, ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی کاموں میں شفافیت, میرٹ اور پیپرا رولز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ویجیلینس کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول ہوں گے سیکریٹری ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان اور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر فسٹ شامل ہیں کمیٹی تمام پراجیکٹس کے ٹینڈرنگ کی نگرانی, ٹینڈر کی معیاد , ٹینڈرز فارمز کا جاری ہونا, منصوبوں کی منظور شدہ لاگت, تعمیراتی کمپنی کے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی طرف سے جاری شدہ لائسنس کی جانچ, ٹینڈر فیس, بنک ڈرافٹ, کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی گائیڈ لائنز کے بارے عمومی آگاہی, ٹینڈرنگ پراسیس کے مقررہ وقت اور دیگر امور پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی.
4
اس کے علاوہ کمیٹی ٹینڈرنگ پراسیس کے طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد, غیر قانونی عمل کی حوصلہ شکنی, شکایات کا بروقت ازالہ اور ٹھیکیداروں کے پرچی سسٹم کی حوصلہ شکنی جیسے تمام امور کی نگرانی کرے گی .اس سارے عمل میں خلاف ورزی کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر فوری ایکش لیں گے اور فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کے خلاف متعلقہ اداروں کو رپورٹ بھی کریں گے .
ڈیرہ غازیخان شہر میں دس کروڑ روپے کے فنڈز سے ٹف ٹائلز کے منصوبے پر بھی کام جارہا ہے اور ابتک دو کروڑ چونسٹھ لاکھ روپے خرچ کرلئے گئے ہیں۔صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام دوہزار اٹھارہ انیس کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایک سو اٹھارہ منصوبوں پر کام کا آغاز کیا گیا اور ابتک اٹھارہ منصوبے مکمل کرلئے گئے دو ارب30 کروڑ 31لاکھ روپے ان منصوبوں پر خرچ کئے جارہے ہیں ہائی ویز کے26 منصوبوں میں سے چودہ مکمل کرلئے گئے سڑکوں کی تعمیر پر نو ارب 56 کروڑ روپے صرف ہوں گے۔دو ارب 35کروڑ ا80لاکھ روپے سے پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کے48،سات ارب61 کروڑ 70 لاکھ روپے بلڈنگز کے29،دو ارب دس کروڑ نوے لاکھ روپے سے انہار کے دو،ایک ارب ساڑھے انیس کروڑ روپے سے فورٹ منرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے دس منصوبے مکمل کیئے جائیں اسی طرح دس کروڑ روپے سے لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ایک،ساڑھے سات کروڑ روپے سے سپورٹس کے ایک اور ایک کروڑ ستر لاکھ روپے سے محکمہ آثار قدیمہ کا ایک منصوبہ مکمل کیا جائیگا۔اے ڈی پی کے27 نئے منصوبوں میں سے22 کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر ایک ارب 85 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔سکول ایجوکیشن کے دو،ہائیر ایجوکیشن کے ایک، پبلک بلڈنگز کے نو،لوکل گورنمنٹ کے چار،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کے کے چار اور سیاحت کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے.