• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔سردار فتح محمد خان بزدار کی وفات پرتعزیت کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان کی بارتھی میں آمد

webmaster by webmaster
اپریل 2, 2019
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان۔سردار فتح محمد خان بزدار کی وفات پرتعزیت کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان کی بارتھی میں آمد

ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان کی بارتھی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی آبائی رہائش گاہ آمد۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے سردار عثمان بزدار سے ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم سردار فتح محمد خان بزدار کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی. جام میر کمال خان نے سردار فتح محمد خان بزدارکی سماجی و سیاسی میدان میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہاکہ سردار فتح محمد خان بزدار ایک قدر آور سیاسی و سماجی شخصیت تھے اورعلاقہ کے لوگو ں کی فلاح وبہبود کیلئے مرحوم کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ سردار فتح محمد خان بزدار کی علاقے کیلئے تعلیمی، فلاحی اور سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں اورسردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال سے قبائلی علاقہ ایک شفیق بزرگ سے محروم ہو گیا ہے۔ بلوچستان سے تعزیت کیلئے آنے والے وفد میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بابر موسیٰ خیل، سینیٹر منظور کاکڑ، صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی، سردار عبدالرحمن کھیتران ، میر نصیب اللہ، میر سکندر علی عمرانی ،مشیر مبین خلجی اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔اس موقع پراراکین اسمبلی جاوید اخترلنڈ، خواجہ داؤد، سابق رکن اسمبلی سردار سیف الدین کھوسہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
دریں اثنا مقامی سرداروں، قبائلی عمائدین اور علاقے کے دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں بارتھی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا.مقامی لوگ سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم کو یاد کرکے آبدیدہ ہو گئے . انہوں نے کہاکہ بزدار قبیلے کے سربراہ کی وفات پر علاقے کی فضا سوگوارہے . تعزیت کیلئے آنے والے لوگوں نے مرحوم کی سماجی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا. انہوں نے کہاکہ سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم ہمارے لئے شفیق باپ کی مانند تھے انہوں نے کہاکہ مرحوم تعلیمی، سیاسی اور سماجی خدمات کی بدولت ہمیشہ ان کے دلوں میں زندہ رہیں گے.
سردار عثمان بزدار سے ان کے والدسردار فتح محمد خان بزدار کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں عظمت چیمہ ،فیاض ا لحسن چوہان ، سابق وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے بھائی میر جان بگٹی ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، اقبال چنڑ ، سردار شبیر احمد خان لغاری ، سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی شامل تھیں.

Tags: tounsa news
Previous Post

لیہ ۔پولیس کے خلاف انجمن تاجران کاظمی چوک کے تاجر وں کا احتجاج

Next Post

تونسہ . سابق ایم پی اے سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم کی رسم قل بدھ3 اپریل کو ان کے آبائی گاؤں بارتھی میں صبح ساڑھے نو بجے ادا کی جائے گی

Next Post

تونسہ . سابق ایم پی اے سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم کی رسم قل بدھ3 اپریل کو ان کے آبائی گاؤں بارتھی میں صبح ساڑھے نو بجے ادا کی جائے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان کی بارتھی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی آبائی رہائش گاہ آمد۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے سردار عثمان بزدار سے ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم سردار فتح محمد خان بزدار کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی. جام میر کمال خان نے سردار فتح محمد خان بزدارکی سماجی و سیاسی میدان میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہاکہ سردار فتح محمد خان بزدار ایک قدر آور سیاسی و سماجی شخصیت تھے اورعلاقہ کے لوگو ں کی فلاح وبہبود کیلئے مرحوم کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ سردار فتح محمد خان بزدار کی علاقے کیلئے تعلیمی، فلاحی اور سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں اورسردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال سے قبائلی علاقہ ایک شفیق بزرگ سے محروم ہو گیا ہے۔ بلوچستان سے تعزیت کیلئے آنے والے وفد میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بابر موسیٰ خیل، سینیٹر منظور کاکڑ، صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی، سردار عبدالرحمن کھیتران ، میر نصیب اللہ، میر سکندر علی عمرانی ،مشیر مبین خلجی اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔اس موقع پراراکین اسمبلی جاوید اخترلنڈ، خواجہ داؤد، سابق رکن اسمبلی سردار سیف الدین کھوسہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ دریں اثنا مقامی سرداروں، قبائلی عمائدین اور علاقے کے دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں بارتھی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا.مقامی لوگ سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم کو یاد کرکے آبدیدہ ہو گئے . انہوں نے کہاکہ بزدار قبیلے کے سربراہ کی وفات پر علاقے کی فضا سوگوارہے . تعزیت کیلئے آنے والے لوگوں نے مرحوم کی سماجی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا. انہوں نے کہاکہ سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم ہمارے لئے شفیق باپ کی مانند تھے انہوں نے کہاکہ مرحوم تعلیمی، سیاسی اور سماجی خدمات کی بدولت ہمیشہ ان کے دلوں میں زندہ رہیں گے. سردار عثمان بزدار سے ان کے والدسردار فتح محمد خان بزدار کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں عظمت چیمہ ،فیاض ا لحسن چوہان ، سابق وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے بھائی میر جان بگٹی ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، اقبال چنڑ ، سردار شبیر احمد خان لغاری ، سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی شامل تھیں.
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.