لاہور۔لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈسیکرٹری آرٹی اے کوبقایاجات ادانہ کرنے کیخلاف کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پر سخت اظہار برہمی کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیراعلیٰ کوبتادیں آئندہ حکم عدولی برداشت نہیں کریں گے، یہ نہ ہو وزیراعلیٰ کوروزہائیکورٹ کے چکرلگانے پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈسیکرٹری آرٹی اے کوبقایاجات ادانہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب اورچیف سیکرٹری پراظہاربرہمی کیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ سابق سیکرٹری کو بقایاجات کیوں ادا نہیں کئے؟وزیراعلیٰ کوبتادیں آئندہ حکم عدولی برداشت نہیں کریں گے۔
جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ یہ نہ ہو وزیراعلیٰ کوروزہائیکورٹ کے چکرلگانے پڑیں،عدالتی احکامات پرعمل نہ ہواتووزیراعلیٰ ذمہ دارہوں گے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیاوزیراعلیٰ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے؟جسٹس قاسم خان نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی انتہا کردی ہے،کیوں نہ چیف سیکرٹری کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کیاجائے۔عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب ودیگرافسران کو 15 اپریل کو طلب کر لیا۔