• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کراچی میں مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

webmaster by webmaster
مارچ 22, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کراچی میں مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کراچی: نیپا چورنگی کے قریب دارالعلوم کورنگی کے نائب مہتمم مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب دارالعلوم کورنگی کے نائب مہتمم مفتی تقی عثمانی کے قافلے کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے نشانا بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈ سمیت ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جب کہ گاڑی میں سوار مولانا شہاب سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکل پر سوار 4 ملزمان نے مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر نیپا کے قریب اندھا دھند فائرنگ کی، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عامر اور صنوبر خان کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ میں نائن ایم ایم پسٹل کا استعمال کیا گیا جب کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پسٹل کے 9 خول برآمد ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایات کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو تمام مساجد سمیت شہر بھر کی سیکیورٹی بھی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی مذمت

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے معروف عالم دین اور جید فقیہہ مفتی محمد تقی عثمانی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو علمائے کرام کی سیکیوٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے مفتی تقی عثمانی کی خیرو عافیت کی خبر پر اطمیان کا اظہار کیا ہے جب کہ وزیر اعظم نے فائرنگ کے نیتجے میں مولانا کے سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مفتی تقی عثمانی جیسے جید عالم دین ملک اور عالم اسلام کا اثاثہ ہیں،صوبائی حکومتیں علمائے کرام کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں، مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدر ہستی پر حملہ گہری اور گھناؤنی سازش ہے جس کو بے نقاب کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش برؤے کار لائی جائے۔

بلاول بھٹو کی مذمت

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد دہشتگردوں سے برداشت نہ ہوا، ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، حکومت سندھ صوبے میں امن و امان کے خلاف سازش کو آہنی ہاتھوں سے روکے، کراچی میں امن کے لئے دی گئی جانوں کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

کراچی پولیس چیف

ادھر کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے شہر میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں ہونے والے فرقہ ورانہ واقعات میں دیوبند مکتبہ فکر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مفتی تقی عثمانی سے نجی اسپتال میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف نے کہا کہ دو موٹر سائیکلوں پر چار دہشت گردوں نے راشد منہاس پل سے نیپا چورنگی کی طرف اترتی ہوئے گاڑیوں پر فائرنگ جس میں معروف عالم دین مولانا تقی عثمانی محفوظ رہے تاہم فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے،واقعے میں نائن ایم ایم کے15 خول ملے ہیں۔

Post Views: 21
Tags: National News
Previous Post

پی ٹی آئی حکومت کے اتحادیوں نے مزید وزارتیں مانگ لیں

Next Post

لیہ ۔ میگا سیوریج سکیم کے سلسلہ میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے سفارش کروں گا ۔صوبائی وزیر مہر محمداسلم بھروانہ

Next Post
لیہ ۔ میگا سیوریج سکیم کے سلسلہ میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے سفارش کروں گا ۔صوبائی وزیر مہر محمداسلم بھروانہ

لیہ ۔ میگا سیوریج سکیم کے سلسلہ میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے سفارش کروں گا ۔صوبائی وزیر مہر محمداسلم بھروانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
کراچی: نیپا چورنگی کے قریب دارالعلوم کورنگی کے نائب مہتمم مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب دارالعلوم کورنگی کے نائب مہتمم مفتی تقی عثمانی کے قافلے کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے نشانا بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈ سمیت ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جب کہ گاڑی میں سوار مولانا شہاب سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکل پر سوار 4 ملزمان نے مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر نیپا کے قریب اندھا دھند فائرنگ کی، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عامر اور صنوبر خان کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ میں نائن ایم ایم پسٹل کا استعمال کیا گیا جب کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پسٹل کے 9 خول برآمد ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایات کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو تمام مساجد سمیت شہر بھر کی سیکیورٹی بھی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی مذمت دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے معروف عالم دین اور جید فقیہہ مفتی محمد تقی عثمانی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو علمائے کرام کی سیکیوٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے مفتی تقی عثمانی کی خیرو عافیت کی خبر پر اطمیان کا اظہار کیا ہے جب کہ وزیر اعظم نے فائرنگ کے نیتجے میں مولانا کے سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مفتی تقی عثمانی جیسے جید عالم دین ملک اور عالم اسلام کا اثاثہ ہیں،صوبائی حکومتیں علمائے کرام کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں، مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدر ہستی پر حملہ گہری اور گھناؤنی سازش ہے جس کو بے نقاب کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش برؤے کار لائی جائے۔ بلاول بھٹو کی مذمت بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد دہشتگردوں سے برداشت نہ ہوا، ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، حکومت سندھ صوبے میں امن و امان کے خلاف سازش کو آہنی ہاتھوں سے روکے، کراچی میں امن کے لئے دی گئی جانوں کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ کراچی پولیس چیف ادھر کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے شہر میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں ہونے والے فرقہ ورانہ واقعات میں دیوبند مکتبہ فکر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مفتی تقی عثمانی سے نجی اسپتال میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف نے کہا کہ دو موٹر سائیکلوں پر چار دہشت گردوں نے راشد منہاس پل سے نیپا چورنگی کی طرف اترتی ہوئے گاڑیوں پر فائرنگ جس میں معروف عالم دین مولانا تقی عثمانی محفوظ رہے تاہم فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے،واقعے میں نائن ایم ایم کے15 خول ملے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.