لاہور.لاہور ہائیکورٹ نے سبزہ زار کیس میں شہبازشریف کی بریت کیخلاف اپیل خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی سبزہ زار کیس میں بریت کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،مقتول نوید کی والدہ خورشیدخانم نے شہبازشریف کی بریت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے شہبازشریف کی بریت کیخلاف اپیل خارج کردی۔