چوک اعظم (صبح پا کستان)نیشنل بنک چوک اعظم کے برانچ مینجر کو اچھی کارکردگی پر اعزازی شیلڈ ، گولڈ اور تعریفی اسناد دی گئی ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ہیڈ نیشنل بنک پاکستان راؤ عزیزالرحمان جنوبی پنجاب کے پانچ ریجنز میں ڈی جی خان ریجن نے ٹاپ کیا GM بزنس غلام مرتضیٰ شاہ اورتقریب میں شریک بنک مینجرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت اور لگن کی وجہ سے نیشنل بنک پاکستان میں ایک مقام بنائے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے افراد کو ترجیحی بنیادوں پر انتہائی آسان شرائط پر قرضے دئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے کاروبار شروع کر کے ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں اورملک میں غربت کا خاتمہ کیا جا سکے نیشنل بنک چوک اعظم کے مینجر طاہر محمود کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ ،گولڈ اور وائی فائی موبائل کے تحائف بھی دئے گئے
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails








